اڈپی : حجاب چھوڑو یا پھر آن لائن پڑھائی کرو ۔ ایم ایل اے رگھوپتی بھٹ کا فرمان 

Source: S.O. News Service | Published on 27th January 2022, 12:48 PM | ساحلی خبریں |

اڈپی، 27؍جنوری (ایس او نیوز) اڈپی کی پی یو کالج فار ویمن میں مسلم لڑکیوں کے حجاب کا مسئلہ کسی صورت حل ہوتا نظر نہیں آرہا ہے ۔ دو دن  قبل سرکاری طور موجودہ حالت status quo برقرار رکھنے کا حکم جاری ہوا تھا اب رکن اسمبلی اور اسکول ڈیولپمنٹ کمیٹی کے چیرمین رگھو پتی بھٹ نے ایک نیا فرمان جاری  کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلاس روم میں حجاب کے ساتھ حاضری کے لئے کسی قیمت پر اجازت نہیں دی جائے گی ۔ اگر کلاس میں بیٹھ کر پڑھائی کرنی ہے تو حجاب چھوڑنا ہوگا ۔ یا پھر اس تعلیمی سال کا جو ایک مہینہ باقی بچا ہے اس کے دوران ان لڑکیوں کو آن لائن کلاس کی سہولت فراہم کرتے ہوئے  پڑھائی کرنے اور پھر امتحان دینے کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔ اس کے بعد اگلے سال کے لئے حجاب چاہنے والوں کو اپنی پسند کے کالج میں داخلہ لینا ہوگا ۔
    
اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے رگھوپتی بھٹ نے کہا :" چند مفاد پرست عناصر خواہ مخواہ مسئلہ کھڑا کرر ہے ہیں ۔ والدین کے حق میں یہ اچھی بات نہیں ہے کہ وہ اپنے بچوں کا مستقبل تباہ کریں ۔ تعلیمی اداروں میں نظم و ضبط پر عمل پیرائی لازمی ہوتی ہے ۔ والدین کو یہ بات سمجھنی چاہیے اور اپنے بچوں کو یونیفارم کے قانون پر عمل کرنے کی ہدایت دی جانی چاہیے ۔ ہم اپنے موقف سے کسی قیمت پر بھی ہٹنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ " انہوں نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے حجاب معاملہ میں اسٹیٹس کوو برقرار رکھنے کی ہدایت ملنے کے بعد ریٹائرڈ پولیس آفیسر جی اے باوا کی صدارت میں مسلم لیڈروں کے  ساتھ میٹنگ منعقد ہوئی جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔
    
خیال رہے کہ جے اے باوا کے ساتھ بنگلور سے مسلم قائدین کا ایک وفد یہاں پہنچا تھا ۔ کالج انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کے بعد جی اے باوا نے مبینہ طور پر طالبات کے والدین سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنی بچیوں سے اس مسئلہ پر بات چیت کرکے اگلا موقف اختیار کریں ۔ انہوں نے یہ بھی مشورہ دیا کہ چھوٹے معاملہ کو خواہ مخواہ بہت بڑا نہ کیا جائے ۔
    
ویسے ایم ایل اے رگھوپتی بھٹ نے دو ٹوک انداز میں بتادیا ہے کہ "کالج میں یونیفارم کا قانون لاگو رکھنے یا نہ رکھنے کے سلسلہ میں فیصلہ کرنے کے لئے سرکاری طور پر اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے ۔ عدالت کے حکم اور دوسری ریاستوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد یہ کمیٹی اپنی رپورٹ پیش کرے گی ۔مگر اس وقت تک طالبات کو حجاب کے بغیر ہی کلاس میں حاضری دینی ہوگی ۔ کسی بھی حالت میں حجاب کے ساتھ کلاس میں حاضر رہنے کا موقع نہیں دیا جائے گا ۔"

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...