اڈپی: ماہی گیری کے دوران جال میں پھنسی 1200کلو گرام وزنی ’خاردار دُم‘ والی مچھلی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th May 2019, 12:19 PM | ساحلی خبریں |

 اڈپی:12/مئی (ایس او نیوز) ملپے سے مچھلیوں کے شکارکے لئے گہرے سمندر میں جانے والی ایک کشتی کے جال میں 1200کلو گرام وزنی خاردار دُم والی‘ stingray  مچھلی پھنس گئی جسے ساحل پر اتارنے کے لئے کرین کا سہارا لینا پڑا۔

انگریزی میں stingray کہلانے والی اس مچھلی کو کنڑا میں ’تھوراکے‘، تُولوُ زبان میں ’کومبو تھوراکے‘ اور بھٹکلی نوائط زبان میں ’واگولی‘کہاجاتا ہے۔ اس کی دم پر موجود کانٹے کافی زہریلے ہوتے ہیں اور یہ مچھلی اپنے دفاع میں اسی خاردار دم سے حملہ کرتی ہے۔ماہرین کہتے ہیں کہ اس کی دُم کا حملہ ایک رائفل کی گولی جیسا سخت ہوتا ہے۔قارئین کی معلومات کے لئے بتادیں کہ ’کروکوڈائل ہنٹر‘ کے نام سے مشہورجانوروں پر دستاویزی فلمیں بنانے والے ماہراسٹیو ایروِن (44سال) پر پورٹ ڈگلاس میں ’Ocean's Deadliest‘نامی زیر آب ڈاکیومنٹری فلم  شوٹنگ کے دوران اس مچھلی نے حملہ کردیا تھا اور اس کی دم کا کانٹا سیدھے اسٹیو کے دل میں گھس گیاتھا جس کی وجہ وہ ہلاک ہوگیا۔

 بتایاجاتا ہے کہ تین دن پہلے جال میں پھنسی ہوئی اس دیوقامت مچھلی کو دیکھنے کے لئے ملپے ساحل پر عوام کو ہجوم لگ گیا۔ اس مچھلی کے بارے کہا جاتا ہے کہ یہ کافی لذیذ ہوتی ہے اور بیرونی ممالک میں ایکسپورٹ کی جاتی ہے۔ اس مرتبہ شکار ہونے والی یہ مچھلی کلو گرام 50روپے کے حساب 60ہزار روپے میں فروخت ہوگئی۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔