اڈپی: لاک ڈاون اور بیماری سے پریشان آٹو ڈرائیور نے کر لی خود کشی
اڈپی ،11؍ مئی (ایس او نیوز) ریاست میں لگائے گئے 14 دنوں کے لاک ڈاون اور بیماری کے مسائل سے پریشان ہوکر ایک آٹو ڈرائیور نے خود کشی کرلی۔
موصولہ رپورٹ مطابق مہلوک کا نام یتی راج (42 سال) ہے۔ وہ آٹو رکشہ چلا کر اپنا گزربسر کررہا تھا۔ وہ ایک عادی شرابی تھا۔ جس کی وجہ سے اس کو جگر کی بیماریاں بھی لاحق ہوئی تھیں۔ علاج کے باوجود اس میں افاقہ نہیں ہورہا تھا۔ بیماری اور بے شمار معاشی مسائل کے درمیان دوبارہ لاک ڈاون کی وجہ سے وہ ذہنی طور پر بہت پریشان ہوگیا اور اس نے حالات سے تنگ آکر بالآخر پھانسی لگا کر خود کشی کرلی ۔
ٹاون پولیس اسٹیشن میں اس ضمن میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔