اُڈپی میں نابالغہ کو زور زبردستی کار میں لے جاکر حملہ کرنےکے الزام میں چار گرفتار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 22nd January 2021, 7:59 PM | ساحلی خبریں |

اُڈپی:22؍جنوری (ایس اؤ نیوز) نابالغہ کو زور زبردستی کار میں لے جاکر حملہ کرکے  اُسے جسم فروشی  کے دھندے سے تعلق  رکھنے  والے 4ملزموں کے خلاف کاپو پولس تھانے میں پوسکو کےتحت کیس درج کیا گیا ہے ملزموں کی شناخت سُلیا تعلقہ کریکل پنبےتاپڑی کی باشندہ ، فی الحال گرڑی مجل میں مقیم گلابی نائک (29)، کنداپور ہوسور کے مکین منجوناتھ (26)، برہماور کیلینجی کے مکین ششی دھر(42) اور اُڈپی ،تنکنڈیور کے رویل سورج (47)کے طورپر کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ  متاثرہ لڑکی اور اس کی بہن منگلورو میں کرایے کے مکان میں قیام پذیر ہیں۔ متاثرہ لڑکی نے  تھانے میں درج کردہ  شکایت میں کہاہےکہ میں  جسم فروشی کا دھندہ کرتی ہوں،مجھے  اُڈپی اور منی پال میں گلابی نائک اور سورج  دھندے کےلئے استعمال کرتے تھے۔ میرے انکار کے  باوجود بدھ کو ششی نامی فرد کے ساتھ  مجھے جانے پر زبردستی کی۔ اس تعلق سے جھگڑا ہونےکے بعد وہ سب کاپو کے ایک بار میں بیٹھ کر بئیر پیتے ہوئے میری آپا کو فون کیا تو فون پر ہی گلابی نائک کے ساتھ جھگڑاہوا۔ گلابی نائک نے مشتعل ہوکر دیگر ملزمان کےساتھ ہلینگڑی میں موجود اس کی بہن کو زور زبردستی کار میں سوارکراتےہوئےاس پر حملہ کیا اور جنسی ہراسانی کرتےہوئے اُڈپی کی طرف چلے تو رات 30-9بجے کٹپاڑی کے قریب نابالغہ نے اپنی حفاظت کے لئے چیخنا ،چلانا شروع کیا۔عوام نے چیخ پکار سنی تو کار کو روک کر پولس کے حوالے کردیا۔

پولس نے پوچھ تاچھ کرنے کے بعد چاروں ملزمان کو گرفتارکرتے ہوئے ان کے خلاف پوسکو کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ملزمان کو عدالت میں پیش کیاگیا جہاں انہیں 4فروری تک عدالتی تحویل میں بھیج دیاگیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔