اڈپی : سمندر میں تیز ہواوں  کی وجہ سے ماہی گیری متاثر

Source: S.O. News Service | Published on 28th March 2023, 1:27 PM | ساحلی خبریں |

اڈپی،28/ مارچ (ایس او نیوز) گزشتہ دو چار دنوں سے گہرے سمندر میں چل رہی تیز ہواوں کی وجہ سے مچھلیوں کے شکار کی سرگرمیاں متاثر ہوگئی ہیں ۔
    
معلوم ہوا ہے کہ مہاراشٹرا، گوا اور کرناٹکا کے گہرے سمندر میں شمال کی طرف سے تیز ہوائیں چل رہی ہیں ۔ اس وجہ سے اکثر پرسیئن ماہی گیر کشتیاں ملپے بندرگاہ پر لنگر انداز ہیں ۔ اس کے علاوہ ٹرالر اور دیگر چھوٹی کشتیاں بھی سمندر سے واپس کنارے پر آ گئی ہیں ۔ اس طرح ماہی گیری کی سرگرمیاں بڑی حد تک رکی ہوئی ہیں ۔ 
    
ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ اگر ہواوں کی رفتار 15 سے 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کے اندر رہتی ہے تو پھر مچھلیوں کا شکار کرنا آسان ہوتا ہے ، لیکن اس وقت جو ہوائیں چل رہی ہیں ان کی رفتار 35 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے ۔ اس کی وجہ سے سمندریں لہروں میں زبردست اچھال آ گیا ہے ۔ جو ماہی گیری کے لئے خطرناک ہے ۔ اس لئے گہرے سمندر میں کسی خطرے سے بچنے کے لئے ہواوں کی رفتار کم ہونے تک ماہی گیری روک دی گئی ہے ۔ 
    
محکمہ ماہی گیری کے ڈپٹی ڈائریکٹر شیوا کمار نے بتایا کہ تیز ہواوں کی وجہ سے سمندری لہریں خطرناک ہوگئی ہیں اور ماہی گیروں کے لئے سمندر میں جال بچھانا ممکن نہیں ہو رہا ہے ۔ 40%کے قریب ماہی گیر کشتیاں ملپے بندرگاہ پر لنگر انداز ہیں ۔ آئندہ دو تین دنوں میں ہواوں کی رفتار کم ہونے کی توقع کی جا رہی ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔