اڈپی : اسانی طوفان کے نتیجہ میں مچھیروں کی ہوگئی چاندی - جال میں پھنسیں کئی ٹن سارڈائن مچھلیاں

Source: S.O. News Service | Published on 14th May 2022, 11:04 AM | ساحلی خبریں |

اڈپی 14/ مئی (ایس او نیوز) اسانی طوفان کی وجہ سے سمندر میں جو ہوا کا دباو بنا ہوا تھا اس کے نتیجہ میں غیر متوقع طور پر ساحلی علاقہ کے مچھیروں کی چاندی ہوگئی کیونکہ اچانک سارڈائن (مقامی زبان میں تارلی) مچھلیوں کا ہجوم ساحل کی طرف امڈ پڑا جو سمندر میں بچھائے جال میں پھنس گیا ۔ 

ایک اندازے کے مطابق ایک ہی جھٹکے میں جو کئی ٹن سارڈائن مچھلیاں مچھیروں کے ہاتھ لگی ہیں ان کی قیمت 30 لاکھ روپے سے زیادہ ہو سکتی ہے ۔

 اپنے اندر پائے جانے والی بہت زیادہ مقوی چربی اور تیل کی وجہ سے تارلی مچھلی کی مانگ ہر وقت رہتی ہے ۔ ویسے بھی یہ کم قیمت پر بکنے والی مزیدار مچھلی ہے ۔ عام طور پر ماہی گیری کا سیزن شروع ہوتے ہی یا پھر سیزن کے اختتام پر یہ بڑی تعداد میں دستیاب ہوتی ہیں ۔اس کا شکار پرسیئن purse seine کشتیوں سے کیا جاتا ہے ۔ اور امسال ماہی گیری کا سیزن ختم ہونے کی وجہ سے اکثر کشتیاں سمندر سے واپس آچکی ہیں ۔ اتفاق سے جو بچی کچھی کشتیاں سمندر میں موجود تھیں سارڈائن کا ہجوم ان کے جال میں پھنس گیا جس سے ان کی لاٹری نکل آئی ۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔