اڈپی:مویشیوں کی غیر قانونی سپلائی میں ملوث ملزم پولیس اہلکار سنتوش شیٹی نے کی خودکشی کی کوشش

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th July 2019, 1:43 PM | ساحلی خبریں |

اڈپی 24/جولائی (ایس او نیوز) غیر قانونی طور پر قصائی خانوں کے لئے جانورسپلائی کرنے والے گروہ کے ساتھ ساز باز کرنے اور رشوت لے کر چیک پوسٹس پر سے جانوروں کو آسانی سے ٹرانسپورٹ کرنے کے الزام میں پھنسے ہوئے کوسٹل سیکیوریٹی پولیس (سی ایس پی) کے اہلکار سنتوش شیٹی نے خودکشی کی کوشش کی ہے۔
 
  کچھ دن پہلے کوٹہ پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر نتیا نندا گوڈا نے 21بھینسے بھری ہوئی ایک بڑی لاری اور اس کی حفاظت کے لئے پیچھے رہنے والی کار ضبط کی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران غیر قانونی طور پر جانور سپلائی کرنے والوں نے بتایا کہ مختلف مقامات پر چیک پوسٹ سے گزرنے کے لئے انہیں پولیس کے کچھ افراد کی حمایت حاصل ہے جس کے بدلے وہ انہیں رقم اداکرتے ہیں۔ اس طرح جن چار پولیس والوں کے نام سامنے آئے تھے اس میں دو کو گرفتار کیاگیا تھا اور دو پولیس والے مفرور بتائے جاتے ہیں۔

 کوسٹل پولیس کے ملپے اسٹیشن سے وابستہ سنتوش شیٹی کو گرفتار کرکے عدالتی حراست میں بھیجا گیا تھا۔کل عدالت نے اسے ضمانت پر رہا کردیا تو اس نے آدی اڈپی میں واقع اپنے گھر آنے کے بعد اس نے کچھ گولیاں کھاکر خودکشی کی کوشش کی۔ سنتوش کی بیوی کا کہنا ہے کہ جب اس کاشوہر بڑی دیر تک اپنے کمرے سے باہر نہیں نکلاتو اس نے کمرے میں جاکر اسے جگانے کی کوشش کی جس کے دوران پتہ چلا کہ سنتوش نے گولیاں کھائی ہیں۔ پھر مقامی لوگوں کی مدد سے سنتوش شیٹی کو منی پال اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں علاج کے بعد اس کی حالت خطرے سے باہربتائی جارہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔