اڈپی میں بیرونی مزدوروں کے درمیان جھگڑے میں ایک مزدور ہلاک
اڈپی 10؍مارچ(ا یس اونیوز) سنیچر کی آدھی رات کو بے گھر بیرونی مزدوروں کے لئے مہیا کی گئی سرکاری قیام گاہ میں مزدروں کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس کی وجہ سے ایک مزدور ہوگیا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق اڈپی کے بیدینا گُوڈّے نامی علاقے میں بے گھر بیرونی مزدوروں کے لئے سرکاری طور پر شب گزاری کا انتظام کیاگیا ہے ۔رات کے وقت وہاں پر موجود مزدوروں کے درمیان کسی بات پر جھگڑ ا شروع ہوگیا جس میں ہری ہر کے رہنے والے سنتوش(32سال) نامی شخص کی جان چلی گئی۔بتایاجاتا ہے کہ سنتوش کی لاش سرکاری رہائش گاہ سے 50میٹر کی دوری پر پڑی ہوئی پائی گئی۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر اڈپی ایس پی نیشا جیمس، ڈی وائی ایس پی جئے شنکراورسب انسپکٹر اننتا پدمنابھانے عملے کے ساتھ جائے واردات پر پہنچ کر معائنہ کیا ۔ اڈپی ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرنے کے ساتھ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا۔