اُڈپی کی سرکاری پی یوکالج میں مذہبی تعصب و تفریق ختم کرکے پرنسپال کو معطل کرنے کیمپس فرنٹ آف انڈیا کا مطالبہ؛ دیا سخت احتجاج کا انتباہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 1st January 2022, 8:22 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

اُڈپی:یکم جنوری (ایس اؤ نیوز)اُڈپی کی گورنمینٹ ویمنس پی  یوکالج میں حجاب پہننے کے بہانے طالبات کو کلاس سے بے دخل کرتےہوئے ان پر پابندی عائد کی گئی ہے،  طالبات کوحجاب کے ساتھ کلاس میں حاضری کی اجازت دینے کے ساتھ ساتھ   مذہبی آزادی پر اعتراض جتانے والے کالج پرنسپال کے خلاف فوری کاروائی کرنے اوراسے کالج سے معطل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کیمپس فرنٹ آنڈیااُڈپی شاخ  نے آج پریس کانفرنس کا انعقاد  کیا اور مطالبات  کو نہ ماننے کی صورت میں سخت احتجاج کا  انتباہ دیا ہے۔ 

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیمپس فرنٹ کے  ریاستی شوری ممبر مسعود منا نے   بتایا کہ طالبات کے مسئلے کو لےکر سرپرست اور کیمپس فرنٹ کے لیڈران  تین مرتبہ کالج پرنسپال سےملاقات کر چکے ہیں  اور  طالبات کو حجاب پہننے کی اجازت دئیے جانے کی اپیل کرچکے ہیں، اس کے  باوجود پرنسپال اپنی ضد پر اڑا ہوا ہے  اور مسلم طالبات کی  مذہبی آزادی پر روک لگارکھی  ہے۔ انہوں نے بتایا کہ  اُڈپی کے ڈی ڈی پی  یو (DDPU)  کو بھی میمورنڈم دیاگیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ  ڈی ڈی پی یو نے  کالج پہنچ کر پرنسپال سے بات چیت بھی  کی ہے اور طالبات کو حجاب کے ساتھ کلاس میں داخلہ  دینے کی ہدایت بھی دے چکے ہیں۔ اس کے باوجود پرنسپال طالبا ت کو کلاسوں میں داخلہ نہیں  دے رہا ہے۔ ان سب واقعات کو دیکھتے ہوئے محسوس ہورہا ہےکہ پرنسپال کسی کے دباؤ میں کام کررہا ہے۔ مسعود منّا   نے  سخت احتجاج کا انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ کیمپس فرنٹ آف انڈیا  احتجاج پر اُترے گی۔

مسعود نے کہا کہ  اُڈپی کی سرکاری پی یوکالج میں طالبات بہت پہلے سے حجاب پہنتی رہی ہیں اور یہاں کالج میں پہلے سےہی حجاب کو لےکر عصبیت برتی جاتی رہی  ہے  لیکن  اب  یہ عصبیت بڑھ کر اشتعال انگیزی کا رخ اختیار کرگئی ہے۔ حجاب پہننے کی بنیاد پر طالبات کو کلاس سے باہر نکالنا بالکل غلط ہے اور کیمپس فرنٹ  اس  مذہبی تفریق کی  سخت مذمت کرتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بھارتی دستور کی دفعہ 25کے تحت مذہبی آزادی کا حق ، بنیادی حقوق میں شامل ہے۔ جس کے مطابق ہر شخص آزادی کے ساتھ اپنے دھرم پر عمل کرنے  اور تشہیر کرنے کا حق رکھتاہے۔ اسی طرح دفعہ 26کے تحت ہر ایک طبقہ اپنے مذہبی رسومات کو اداکرسکتاہے۔ مسلم عورت کا  حجاب پہننا اس کے مذہبی عقائد میں شامل ہے، اس حق کو یہاں چھینا جارہاہے۔ غور کرنےو الی بات  یہ  ہےکہ بہت پہلے سے یہاں کی مسلم طالبات حجاب پہنتی  رہی ہیں، لیکن اب تدریسی عملےکے چند لکچرر حجاب پہن کرکے کلاس میں آنے سےمنع کررہے ہیں۔ متعلقہ طالبات کے سرپرست و والدین نے اس تعلق سے کالج پرنسپال کو درخواست بھی دی اور اس تعلق سے بات چیت  کرنے کئی بار  کالج بھی  پہنچے  لیکن  پرنسپال  اپنی ہی ضد پر اڑا ہوا ہے۔  دو روز قبل  معاملے کو لے کر ہم  نے  ایڈیشنل ڈی سی اور ڈی ڈی پی یو سے بھی ملاقات کی  اور واقعے کی جانکاری دی ، ہمیں  اُمید تھی  کہ مسئلہ کا حل نکالا جائے گا،  لیکن کل  جمعہ کو پھر   حجاب کے نام پر   طالبات کو کلاس  میں داخلے سے روکا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیمپس فرنٹ آف انڈیا کا مطالبہ ہے کہ کالج پرنسپال کو معطل کیاجائے ۔ اور جس  تدریسی عملہ نے طالبا ت کو حاضری نہ دیتےہوئے  اُنہیں ہراساں کیا ہے ان کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ کالج میں ہونے والی مذہبی تفریق پر روک لگاتےہوئے طالبات کے ساتھ انصاف کیاجائے۔ اگر ہمارےمطالبات کو قبول نہیں کیاگیا تو سخت نوعیت کا احتجاج  کیا جائے گا۔ پریس کانفرنس میں کیمپس فرنٹ کے  اُڈپی  ضلعی صدر  اصیل اکرم ، نائب صدر زمزم اور طالبات کے سرپرست بھی موجود تھے۔

معاملے کے تعلق سے ساحل آن لائن نے  ڈی ڈی پی یو سمیت اُڈپی کے ڈپٹی کمشنر سے بھی  موبائل پر رابطہ کرنے کی کوشش کی، مگر دونوں سے رابطہ نہ ہوسکا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...