گوا کے مالوان میں ملپے کی کشتی غرقاب۔ تمام ماہی گیروں کو بچالیا گیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th April 2019, 12:11 PM | ساحلی خبریں |

بیلتنگڈی 24؍اپریل (ایس اونیوز) گہرے سمندر میں مچھلی کے شکار کے لئے ملپے سے نکلنے والی’سری سائی سدّی‘ نامی ایک کشتی گوا کے مالوان علاقے میں غرقاب ہوگئی ۔یہ کشتی ملپے کی رہنے والی روشنی ایس کوندر کی ملکیت بتائی جاتی ہے۔

اس کشتی پر ضلع شمالی کینرا سے تعلق رکھنے والے 6ماہی گیر سوار تھے جنہیں غرقاب ہونے والی کشتی کی مدد کو پہنچنے والی دیگر دو ماہی گیر کشتیوں نے بحفاظت بچالیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ کشتی کی غرقابی کا یہ واقعہ مالوان کے قریب 40ناٹیکل میل کی دوری پر پیش آیا ہے۔مدد کے لئے جانے والی کشتیوں نے غرقاب ہوتی کشتی کو بھی بچانے اور اسے کنارے تک کھینچ لانے کی بہت کوشش کی لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ اور 8ہزار لیٹر ڈیزل، مچھلی پکڑنے کے جال اور شکار کی گئی مچھلیوں سمیت کشتی سمندر میں ڈوب گئی جس کی وجہ سے ہونے والے نقصان کا اندازہ 80لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔