اڈپی کے موٹر بائک شوروم میں بھیانک آتشزدگی۔ فائربریگیڈ کی بروقت کارروائی سے ٹل گیا سنگین حادثہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th June 2019, 11:57 AM | ساحلی خبریں |

اڈپی 24/جون (ایس او نیوز) یہاں اندرالی ریلوے پل سے قریب واقع ہیرو ہونڈا موٹربائک کے جئے دیوا شو روم میں اتوار کی شب میں بھیانک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ چونکہ اس شوروم سے متصل پٹرول بنک موجود ہے اس لئے حادثہ سنگین رخ اختیار کرنے کے امکانات پیدا ہوگئے تھے، لیکن فائر بریگیڈ عملے کی بروقت کارروائی کی وجہ سے آگ پر جلد ہی قابو پالیا گیا۔

    بتایاجاتا ہے کہ تین منزلہ عمارت کے تیسرے منزلے پر دو پہیہ گاڑیوں کا شوروم ہے جس میں اچانک آگ بھڑکی تھی۔آگ لگنے کا حقیقی سبب تو ابھی معلوم نہیں ہواہے، مگر گمان کیا جاتا ہے کہ شارٹ سرکیوٹ کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہوگا۔آتشزدگی کی وجہ سے شوروم کے اندر رکھی ہوئی 80موٹر بائکس جل کر خاکستر ہوگئی ہیں، جس سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی

ماہی گیر تنظیموں کا متفقہ فیصلہ - کاسرکوڈ میں تجارتی بندرگاہ کے خلاف ہوگی قانونی جد و جہد

) شہر کے سینٹ جوزیف ہال میں ماہی گیر تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور کراولی ماہی گیر مزدوروں کی تنظیم کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں کاسرکوڈ میں مجوزہ نجی تجارتی بندرگاہ کی تعمیر کے خلاف تنظیمی اور قانونی طریقے سے جد وجہد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...