اُڈپی اے پی سی آر ضلع صدر کی حیثیت سے وکیل حسین کوڑی بینگرے دوبارہ متفقہ طورپر منتخب : ضلع کمیٹی کی طرف سے کئی قانونی خدمات کا تذکرہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 4th April 2021, 9:08 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

اُڈپی:4؍ اپریل(ایس اؤ نیوز)اےپی سی آر کرناٹکا چاپٹر کے ریاستی صدر ایڈوکیٹ  پی عثمان اور ریاستی سکریٹری اڈوکیٹ محمد نیاز  کی اُڈپی آمد پر منعقدہ  انتخابی نشست میں حسین کوڑی بینگرے کو  دوبارہ  صدر کے عہدہ پر منتخب کیا گیا جبکہ ضلعی  جنرل سکریٹری کے طور پر ایڈوکیٹ شابان متفقہ طورپر منتخب ہوئے۔

اُڈپی ضلع اے پی سی آر کے نائب صدر کی حیثیت سے صلاح الدین عبداللہ ،  خازن کے کے طور پر  منصور نکود ،جوائنٹ سکریٹری  کے طور پر وسیم عبداللہ  اور میڈیا سکریٹری کے طور پر  محمد شاہ رخ  کا انتخاب عمل میں آیا۔

 اس موقع پر اُڈپی ضلع اے پی سی آر کی طرف سے انجام دی گئی قانونی خدمات کا تذکرہ کرتےہوئےکہا گیا کہ اے پی سی آر کی ضلع کمیٹی نے کوڈوؤر مسجد کے متنازعہ معاملےکو لے کر مسجد ذمہ داران سے ملاقات کرتے ہوئے  دستاویزات میں مسجد کانام درج کرانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ کارکلا میں دلتوں  پر ہوئے حملے کے موقع پر اے پی سی آر اُڈپی کی ضلع کمیٹی نے  قانونی رہنمائی کرتےہوئے ان کا تعاون  کیا ہے۔ کنداپور میں گائے حفاظت کے نام پر کورگا نامی طبقے پر ہوئے حملے کے دوران اُڈپی کی ضلع کمیٹی نے جائے وقوع کا دورہ کرتےہوئے تمام معاملات کا معائنہ کیا اور ان کے ساتھ کام کررہی ہے۔ محمد حنیف قتل معاملےمیں قانونی رہنمائی کررہے ہرش مندر کی ٹیم کا تعاون کیاگیا ۔ ضلع میں اوقاف کی جائیداد پر قبضہ کے خلاف قانونی لڑائی جاری ہے۔ کنڈلور کےنوجوان پر حملہ ہوا تو اے پی سی آر کی قیادت میں ہی قانونی لڑائی لڑی گئی ۔ اس کے علاوہ دیگر ایسے کئی حقوق انسانی کی خدمات انجام دینےکی بات کہی گئی۔

ایک نظر اس پر بھی

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

کیرالہ میں وزیر اعظم مودی کی سیکورٹی کے لئے لگائی گئی رسی میں پھنس کر نوجوان کی موت

وزیر اعظم کی سخت سیکوریٹی کے بارے میں تو سھی جانتے ہوں گے مگر اس سخت سیکوریٹی کی وجہ سے اگر کسی کی جان جانے لگے تو معاملہ تشویشناک ہو جاتا ہے۔ پی ایم مودی  جنوبی ہندوستان کے انتخابی مہم کے تحت دورے پر ہیں جہاں کیرالہ میں ان کی سیکوریٹی کے لیے لگائی رسی میں پھنس کر ایک نوجوان کی ...

کیجریوال کو نہیں ملی سپریم کورٹ سے راحت، عدالت کا جلد سماعت سے انکار

سپریم کورٹ نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو فوری راحت دینے سے انکار کرتے ہوئے ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف ان کی عرضداشت پر 29 اپریل کو سماعت کی تاریخ طے کی ہے۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے میں ای ڈی کوبھی نوٹس جاری کیا ہے اور اسے 24 اپریل تک جواب دینے کی ہدایت دی ہے۔ سپریم کورٹ میں اروند ...