’سوورنا تریبھوجا‘ غرقابی معاملہ: متاثر خاندانوں کو ملے گی فی کس 10لاکھ روپے سرکاری امداد 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th May 2019, 2:00 PM | ساحلی خبریں |

اڈپی11مئی (ایس او نیوز) گہرے سمندر میں ماہی گیری کے دوران تاحال کسی نامعلوم وجہ سے سات مچھیروں سمیت مہاراشٹرا کے قریب مالوان میں غرقاب ہونے والی ’سوورنا تریبھوجا‘کشتی کے متاثرہ خاندانوں کو فی کس 10لاکھ روپے سرکاری امداد دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس بات کی اطلاع اڈپی ضلع انچارج وزیر ڈاکٹر جئے مالا نے دی ہے۔

    خیال رہے کہ غرقاب کشتی میں اڈپی کے چندرا شیکھر کوٹیان، دامودر سالیان، ضلع شمالی کینرا مادن گیری کے ستیش ہری کنترا، کمٹہ کے لکشمن ہری کنترا، بھٹکل تعلقہ آلودے کوڈی کے ہریش موگیر، بندر روڈ کے رمیش موگیر، ہوناور تعلقہ منکی کے روی ہری کنترا نامی مچھیرے موجود تھے جن کے تعلق سے ابھی تک کوئی واضح بات معلوم نہیں ہوئی ہے، جبکہ کشتی ملبہ سمندر کی تہہ میں موجود ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔  

    ڈاکٹر جئے مالا نے بتایا کہ ریاستی سرکار کی طرف سے منظور کی گئی یہ امدادی رقم براہ راست مچھیروں کے وارثوں کے کھاتے میں جمع کردی جائے گی۔ اس سے پہلے لاپتہ مچھیروں کے خاندان والوں سے بانڈ اور دوسرے ضروری دستاویز لیے جائیں گے۔اس سے قبل عبوری راحت کے طور پر ان گم شدہ ماہی گیروں کے خاندان والوں کو فی کس ایک لاکھ روپے دئے جاچکے ہیں۔اب جو دس لاکھ روپے فی کس امدادی رقم منظور کی گئی ہے اس میں فشریز ڈسیاسٹر ریلیف فنڈ سے 6لاکھ روپے اور چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے 4لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اپنی زندگی گزربسر کرنے کے لئے سمندروں میں ماہی گیری کا خطرہ مول لینے والوں کی جتنی بھی امداد کی جائے کم ہے۔ اس لئے ریاستی حکومت کی طرف سے مرکزی حکومت سے بھی سفارش کی جائے گی کہ متاثرہ خاندانوں مرکزی فنڈ سے بھی راحت فراہم کی جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی