اڈپی میں 21 سالہ خاتون لاپتہ
اڈپی ،20؍ اکتوبر (ایس او نیوز) منی پال پولیس اسٹیشن میں درج کروائی گئی ایک شکایت کے مطابق نیشا ڈی ایس (21 سال) نامی خاتون گزشتہ دس دنوں سے لاپتہ ہوگئی ہے اور اس کا کوئی سراغ نہیں مل رہا ہے ۔
نیشا کے والدین نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ 11 اکتوبر کواڈپی کے پیئنگ گیسٹ ہاوس میں جانے کا کہہ کر منی پال سے نکلنے والی ان کی بیٹی نہ پیئنگ گیسٹ کے ٹھکانے پر پہنچی اور نہ ہی گھر واپس لوٹی ۔ اس کے علاوہ اس کا موبائل بھی سوئچ آف آرہا ہے ۔ انہوں نے درخواست کی ہے کہ پولیس ان کی بیٹی کو ڈھونڈ نکالے ۔