مہاراشٹرا میں ادھو ٹھاکرے کی حکمرانی، 20 سال بعد شیو سینا کا وزیر اعلیٰ، مہاراشٹرا میں جشن کا ماحول

Source: S.O. News Service | Published on 28th November 2019, 9:20 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،28/نومبر(ایس او نیوز/یو این آئی) شیوسینا کے سربراہ اور کانگریس، این سی پی اور شینا سینا اتحاد (ایم وی اے) کے لیڈر ادھو ٹھاکرے نے جمعرات کی شام تاریخی شیواجی پارک میں ملک بھر کے علاقائی لیڈروں اورہزاروں افراد کی موجودگی میں عہدے اور رازداری کا حلف اٹھایا، انہیں ریاستی گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے حلف دلایا۔

ادھو ٹھاکرے نے مراٹھی زبان میں حلف لیا۔ انہوں نے شیواجی مہاراج اور اپنے والدین بال ٹھاکرے اور مینا تائی ٹھاکرے کو یاد کرتے ہوئے خراج عقدیت پیش کیا  پھر ایشور کے نام پر حلف اٹھایا۔ ان کے ساتھ تینوں پارٹیوں کے دو۔دو وزراء بھی  نے حلف لیا۔ اس کے ساتھ ہی ادھو ٹھاکرے 20 سال بعد ایسے وزیر اعلیٰ بنے ہیں جن کا تعلق شیو سینا سے ہے۔ منوہرجوشی اور نارائن رانے کے بعد ادھو ٹھاکرے شیو سینا کے تیسرے وزیراعلیٰ بنے ہیں۔ 25 سال پہلے 1995 میں بھی شیواجی پارک میں کم و بیش ایسا ہی ماحول تھا لیکن تب صرف شیوسینا اور بی جے پی لیڈر ہی ڈائس پر براجمان تھے۔

قبل ازیں، شام کو ٹھیک چھ بجکر 40 منٹ پر مہاراشٹرا کی روایت کے مطابق توتری نامی بگل بجایا گیا اور ادھوٹھاکرے نے ڈائس پر موجود شیواجی مہاراج کے مجسمہ کے سامنے سر جھکا کر گلہائے عقیدت پیش کیے اور پھر حلف برداری کے لیے مائیک پرپہنچ گئے-

اس موقع پرشیوسینا کے سربراہ اور کانگریس ، این سی پی اورسینا اتحاد (ایم وی اے) کے لیڈر ادھوٹھاکرے نے مہاراشٹرا کے قدآور رہنماؤں، ملک بھرکے علاقائی لیڈروں اورہزاروںافراد کی موجودگی میں عہدہ اوررازداری کا حلف اٹھایا، تقریبا 20 سال بعد شیوسینا کو وزیراعلیٰ کا عہدہ ایک بارپھر مل گیا ہے ادھو، منوہرجوشی، نارائن رانے کے بعد سینا کے تیسرے وزیر اعلیٰ بن گئے ہیں۔ 

اس موقع پر ادھو ٹھاکرے کے بعد شیوسینا کے ایوان میںلیڈر ایکناتھ شندے اور سبھاش دیسائی نے حلف لیا۔ ان کے بعد این سی پی کے ریاستی صدر جینت پاٹل اورسابق نائب وزیراعلیٰ چھگن بھجبل نے حلف لیا۔کانگریس کے مہاراشٹرصدراور لیڈرایوان بالاصاحب تھوراٹ اور ڈاکٹر نتین راوت نے وزیر کے عہدے کا حلف لیا۔تمام چھ کابینی درجہ کے وزیر ہیں۔

حلف برداری کی تقریب میں جن اہم شخصیات نے شیواجی پارک پہنچ کر شرکت کی ان میں مہاراشٹر نرمان سینا (ایم این ایس) کے چیف اور چچا زادبھائی راج ٹھاکرے اور ،مہاراشٹر کے مرد آہن شرد پوار، کانگریس کے سینئر رہنما احمد پٹیل ، ملکارجن کھڑگے ، کپل سبل ، ابھیشیک منوسنگھوی ،این سی پی رہنما ءسپریہ سول ، اجیت پوار ، نواب ملک ، پرفل پٹیل ،ماج وادی پارٹی کے ابوعاصم اعظمی ، رئیس شیخ ،شیو سینا کے سابق وزیراعلیٰ منوہر جوشی ،سابق وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس ، مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ کمل ناتھ، ڈی ایم کے ایم کے اسٹالن، ایم ڈی ایم کے بالو، بی جے پی کے ریاستی صدر چندرکانت پاٹل اور دیگر رہنما شامل ہیں۔

اس تقریب میں صنعت کار مکیش امبانی اور ان کی اہلیہ نیتا امبانی بھی اپنے بیٹے کے ساتھ ڈائس پر موجود تھے، وہ فڑنویس کے بغل والی نشست پر براجمان تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔