شیو سینا چیف اُدھو ٹھاکرے نے لیا مہاراشٹرا کے 18ویں وزیراعلیٰ کا حلف

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 28th November 2019, 9:31 PM | ملکی خبریں |

ممبئی28/نومبر (ایس او نیوز) شیوسینا چیف اُدھو ٹھاکرے نے آج جمعرات کو مہاراشٹرا کے 18 ویں وزیراعلیٰ کا حلف لیا۔ بھگوا رنگ کے  کپڑے پہنے اُڈھو ٹھاکرے نے مراٹھی میں حلف لیا۔ انہوں نے جیسے ہی کہا کہ میں اُدھو بالا صاحب ٹھاکرے۔۔۔ ویسے ہی پورے شیواجی پارک میں شیو سینا کے کارکنوں کی طرف سے  زبردست نعرے بازی شروع کی گئی،اس دوران زبردست آتش بازی بھی دیکھنے کو ملی۔

59 سالہ اُدھوٹھاکرے   شیو سینا سپریمو انجہانی بالا صاحب ٹھاکرے کے سب سے چھوٹے فرزند ہیں ، انہوں نے ممبئی کے دادر میں واقع تاریخی شیواجی پارک میں  گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کے ہاتھوں عہدہ اور رازداری کا حلف لیا۔اس کے ساتھ ہی ادھو ٹھاکرے کو یہ شرف حاصل ہوگیا ہے کہ وہ مہاراشٹرا کے طاقتور سیاسی خاندان بال ٹھاکرے فیملی کے واحد چشم و چراغ ہیں جو وزیر اعلی کی کرسی تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ 

اُدھو کے ساتھ ساتھ شیو سینا، این سی پی اور کانگریس پر مشتمل مہاراشٹرا وکاس اگھادی کے چھ دیگر ارکان نے بھی وزارت کا حلف لیا جن   میں شیوسینا کے ایکناتھ شندے اور سباش دیسائی، این سی پی کے جینت پاٹل اور چگن بھجبل اور کانگریس کے بالاصاحب تھوراٹ اور نتین راوت شامل ہیں۔

حلف برداری کی تقریب کے فوری بعد شیواجی پارک ہی نہیں بلکہ شہربھرمیں جگہ جگہ جشن کاسماں نظرآیا ، آتش بازی کی  گئی اور ڈھول تاشے کے ساتھ شیوسینک جھوم اٹھے ادھوٹھاکرے نے مراٹھی میں حلف لیا جس  میں  شیواجی مہاراج اور اپنے والدین کو خراج عقدیت پیش کرتے ہوئے، ایشور کے نام پر حلف اٹھایا۔

تقریباً 20 سال بعد شیوسینا کو پھر ایک بار وزیر اعلیٰ کا عہدہ  ملا ہے ادھو، منوہر جوشی، نارائن رانے کے بعد سینا کے تیسرے وزیر اعلیٰ بن گئے ہیں۔ حالانکہ گزشتہ پانچ سالوں تک شیوسینا اقتدار میں رہی، لیکن اقتدار کی باگ ڈوربی جے پی کے دیویندر فڑنویس کے ہاتھوں میں تھی۔

آج کی حلف نامہ کی تقریب میں دیگر ریاستوں کے تین وزراء اعلیٰ سمیت مہاراشٹرا کے سابق وزراء اعلیٰ شرد پوار، سشیل کمار شندے، منوہر جوشی، پرتھوی راج چوہان، اشوک چوہان اور دیندر فڑنویس موجود تھے۔ ان کے علاوہ دیگر کئی سیاسی شخصیات بھی موجود تھیں۔

 

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...