مہاراشٹر میں وسط مدتی انتخاب ہوئے تو ہم 100 نشستیں جیتیں گے: سنجے راؤت

Source: S.O. News Service | Published on 5th July 2022, 6:17 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،5؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) مہاراشٹر حکومت کو لے کر شیوسینا لیڈر سنجے راؤت نے بڑا بیان دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ شیوسینا کو مکمل بھروسہ ہے کہ اگر وسط مدتی انتخاب ہوگا تو ہم 100 نشستیں جیتیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ 200 نشستیں جیتنے کی بات یہ (ایکناتھ شندے خیمہ) نہیں بلکہ دہلی (بی جے پی) والے کر رہے ہیں۔ ہم وسط مدتی انتخاب کے لیے تیار ہیں، کیا وہ تیار ہیں؟ اگر ابھی انتخاب ہوتا ہے تو ہم 100 سے زیادہ نشستیں جیتیں گے۔

اس درمیان حقیقی شیوسینا کو لے کر جاری سیاسی جنگ کے تعلق سے سنجے راؤت نے کہا کہ اصلی شیوسینا ہم ہی ہیں۔ شیوسینا بالا ٹھاکرے کی ہے، کسی اور کی نہیں ہو سکتی۔ آپ اسے پیسے کے ذریعہ ہائی جیک نہیں کر سکتے۔ سنجے راؤت نے اس موقع پر مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے اس بیان کا بھی تذکرہ کیا جس میں انھوں نے کہا تھا کہ اراکین اسمبلی کو صرف پیسہ ہی نہیں بلکہ کچھ اور بھی دیا۔ سنجے راؤت کہتے ہیں کہ جب اس ’کچھ‘ کا انکشاف ہوگا تو بڑی ہلچل مچے گی۔

باغی اراکین اسمبلی کو لے کر سنجے راؤت نے کہا کہ اب بھی ہمیں امید ہے کہ جو اراکین اسمبلی باغی ہوئے ہیں وہ گھر لوٹیں گے، کیونکہ وہ ہمارے ہی ہیں۔ اگر کسی کو گمراہ کر، پھنسا کر لے کر گئے ہیں تو ہمیں اب بھی امید ہے کہ وہ واپس آئیں گے۔ وہ بھی ہمارے ہی لوگ ہیں۔ صبح کا بھولا شام کو لوٹ آئے تو اسے بھولا نہیں کہتے۔ یہ جو بھولے بکھرے لوگ ہیں، وہ آئیں گے۔

ایکناتھ شندے خیمہ کے ذریعہ شیوسینا لیڈروں کو نااہل قرار دیئے جانے کا نوٹس بھیجے جانے پر سنجے راؤت نے کہا کہ انھیں (نوٹس) بھیجنے دیجیے، یہ ایک عمل ہے۔ آدتیہ ٹھاکرے جی کو چھوڑ کر باقی کو دیا گیا ہے، یہ مجھے نہیں پتہ۔ جن 14 اراکین اسمبلی کو نوٹس بھیجا گیا ہے وہ بھی بالا صاحب ٹھاکرے کے چیلے اور شیوسینک ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...