ادے پور قتل: وزیر اعلیٰ گہلوت نے عوام سے کی امن برقرار رکھنے کی اپیل

Source: S.O. News Service | Published on 30th June 2022, 6:23 PM | ملکی خبریں |

جے پور،30؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) ادے پور قتل کے واقعہ پر راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ ’’میں ریاست کے باشندگان کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ مجرم کسی بھی مذہب یا طبقہ سے تعلق رکھتا ہو، اسے بخشا نہیں جائے گا۔‘‘

اشوک گہلوت نے اس سے پہلے کہا تھا کہ ادے پور کا واقعہ کوئی معمولی واردات نہیں ہے۔ جب تک بین الاقوامی یا قومی سطح پر ملزمان کے کچھ تعلقات نہ ہوں ایسا نہیں ہو سکتا۔ اس کی تحقیقات اس امر کو ذہن میں رکھتے ہوئے کی جا رہی ہے، کہ جن لوگوں نے قتل کیا ہے کیا وہ کسی سازش کا حصہ تھے۔

ادھر، کانگریس لیڈر سچن پائلٹ نے کہا کہ میں اسے دہشت گردانہ حملہ قرار دوں گا۔ راجستھان حکومت نے بھی کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات کو دہشت گردانہ حملہ کے زاویہ سے ہی دیکھنا پڑے گا۔ ادے پور واقعہ پر سچن پائلٹ نے مزید کہا کہ ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں۔ فاسٹ ٹریک کورٹ کی جانب سے انہیں ایسی سزا ملے جو ملک، دنیا میں مثال بن جائے۔ ہم متاثرہ کنبہ کے لوگوں کی تمام مدد مہیا کرائیں گے۔ واقعہ میں جو بھی ذمہ دار، یا کتنا بڑا کوئی شخص یا افسر ہو اس پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...