ای سی بی نے بین الاقوامی ٹی-20 لیگ کا آغاز جنوری 2023 میں کرنے کا کیا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 7th June 2022, 1:17 PM | اسپورٹس |

دبئی، 7؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) امارات کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ ان کی ٹی-20 لیگ کا پہلا سیزن (جسے انٹرنیشنل لیگ ٹی-20 نام دیا گیا ہے) 2023 میں 6 جنوری سے 12 فروری تک کھیلا جائے گا۔ اس میں چھ ٹیموں کی فرانچائزی حصہ لیں گی۔ اس لیگ کے میچ ابوظبی، دبئی اور شارجہ کے میدانوں میں کھیلے جائیں گے اور میچوں کی تعداد 34 ہوگی۔

ای سی بی کا کہنا ہے کہ ’’امارات کرکٹ بورڈ ریلائنس انڈسٹریز، کولکاتا نائٹ رائیڈرس، کیپری گلوبل، جی ایم آر، لانسر کیپٹل، اڈانی اسپورٹس لائن، براڈکاسٹر جی اور دیگر سبھی اسٹیک ہولڈرس کا یو اے ای کی نئی ٹی-20 لیگ میں استقبال کیا گیا۔ انھوں نے ای سی بی میں یقین دکھایا ہے، کیونکہ ہم کھیل کو مستقبل میں لے جا سکتے ہیں۔‘‘

ای سی بی کے اعلان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’’جیسا کہ ہم اس طویل سفر کو شروع کرنے جا رہے ہیں، مجھے یقین ہے کہ ہم ایک ساتھ نئی اونچائیوں کو حاصل کریں گے اور اس عمل میں دنیا بھر کے ان لاکھوں شیدائیوں کو تفریح اور جوش فراہم کریں گے جو یو اے ای ٹی-20 لیگ کی پہلی گیند پھینکے جانے کا انتظار کر رہے ہیں۔ ای سی بی کی طرف سے میں سبھی کو بھروسہ دلاتا ہوں کہ کرکٹ کے ساتھ میدان پر آپ کی تفریح ہوگی۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

کامن ویلتھ گیمز: ہندوستانی کھلاڑیوں نے نویں دن 4 طلائی سمیت 14 تمغے جیتے

انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں کھیلے جا رہے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں ہندوستانی کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ کھیلوں کے نویں دن یعنی 6 اگست (ہفتہ) کو ہندوستان نے کل 14 تمغے جیتے، جن میں چار طلائی، تین چاندی اور سات کانسی کے تمغے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کرکٹ، ٹیبل ٹینس، ...

کامن ویلتھ گیمز: ہندوستانی پہلوانوں کا بہترین کارکردگی کا مظاہرہ، بجرنگ اور ساکشی نے جیتے طلائی تمغے

 ہندوستانی پہلوان کامن ویلتھ گیمز 2022 میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ خاتون پہلوان انشو ملک کے چاندی کا تمغہ جیتنے کے بعد پہلوان بجرنگ پونیا اور خاتون پہلوان ساکشی ملک ملک کے لیے طلائی تمغہ حاسل کیا۔ ہندوستان کے طلائی تمغے کی امید رکھنے والے سب سے بڑے پہلوان بجرنگ ...

ویٹ لفٹر لوپریت نے قومی ریکارڈ کے ساتھ کانسے کا تمغہ جیتا، ہندوستان کا 14واں تمغہ

 ویٹ لفٹر لوپریت سنگھ نے بدھ کے روز 109 کلوگرام زمرے میں کانسے کا تمغہ جیتا جس کے بعد دولت مشترکہ کھیل 2022 میں ہندوستان کے تمغوں کی کل تعداد 14 ہو گئی۔ لوپریت نے اسنیچ میں 163 کلوگرام اور کلین اینڈ جرک میں 192 کلوگرام کی کوشش کے ساتھ مجموعی طور پر 355 کلو گرام کا وزن ریکارڈ کیا۔ انہوں نے ...