کووِڈ-19:یواے ای نے ہندوستان سے آنے والی تمام پروازیں معطل کردیں

Source: S.O. News Service | Published on 23rd April 2021, 10:26 PM | ملکی خبریں | خلیجی خبریں |

دبئی،23؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) متحدہ عرب امارات نے ہندوستان سے آنے والی تمام بین الاقوامی پروازیں معطل کردی ہیں۔اس نے یہ فیصلہ ہندوستان میں کووِڈ-19 کے یومیہ کیسوں کی تعداد تین لاکھ سے متجاوز ہونے کے بعد پیشگی احتیاطی تدبیر کے پیش نظر کیا ہے۔

یو اے ای کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی (جی سی اے اے) اور نیشنل ایمرجنسی کرائسیس اینڈ ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این سیما) نے جمعرات کے روز ایک اعلان میں بتایا ہے کہ ہندوستان سے تمام ملکی اور بین الاقوامی فضائی کمپنیوں کی پروازوں کے ملک میں داخلے پر پابندی ہوگی۔البتہ یواے ای سے گذرکر ہندوستان جانے والی پروازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔

جی سی اے اے نے مزید وضاحت کی ہے کہ ہندوستان سے روانہ ہوکرپہلے کسی دوسرے ملک میں جانے والے مسافروں کووہاں 14 روز تک قیام کرنا ہوگا اور پھر وہ یواے ای میں داخل ہوسکتے ہیں۔

البتہ یواے ای کے شہری اور نجی جیٹ طیاروں میں آنے والے مسافر اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق جی سی اے اے نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ اماراتی شہری اور دونوں ملکوں کے سفارتی مشن،سرکاری وفود،کاروباری حضرات کے طیارے اور گولڈن اقاموں کے حاملین اس فیصلے سے مستثنیٰ ہوں گے۔

البتہ ایسے افراد کو یواے ای میں پہنچنے کے بعد حفاظتی احتیاطی تدابیراختیار کرنا ہوں گی۔انھیں 10 روز تک قرنطین میں رہنا ہوگا،ہوائی اڈے پر کرونا کا پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ملک میں داخلے کے بعد چوتھے اور آٹھویں روز دوبارہ پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوں گے۔

نئے فیصلے کے تحت پی سی آر ٹیسٹ کا دورانیہ 72 گھنٹے سے کم کرکے 48 گھنٹے کردیا گیا ہے اور صرف کیو آرکوڈ والی لیبارٹریوں کے ٹیسٹ ہی قبول کیے جائیں گے۔اتھارٹی کا کہنا ہے کہ دوست ملک بھارت میں کرونا وائرس کی وبا کی صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اب شہری ہوابازی کے تحفظ اور سلامتی کے لیے اندرون اور بیرون ملک متعلقہ حکام سے روابط جاری رکھے جائیں گے۔

اتھارٹی نے اس فیصلے سے متاثرہونے والے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ متعلقہ فضائی کمپنیوں سے رابطہ کرکے اپنی پروازوں کے شیڈول میں ترمیم کرواسکتے ہیں تاکہ ان کی منازل مقصود تک محفوظ واپسی کو یقینی بنایا جاسکے۔

مقامی میڈیا کے مطابق ہندوستان اور یو اے ای کے درمیان فضائی راہداری دنیا کے شہری ہوابازی مصروف روٹس میں سے ایک ہے اورنئی پابندی کے نفاذ سے قبل دونوں ملکوں کے درمیان ہفتے میں تین سو پروازیں چلتی رہی ہیں۔

ہندوستان میں اس وقت کرونا وائرس کی تیسری لہر چل رہی ہے اور جمعرات کو ملک میں کووِڈ-19 کے 314835 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔اب تک یہ ایک دن میں کسی ملک میں کروناوائرس کے سب سے زیادہ تشخیص شدہ کیس ہیں۔بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سمیت مغربی اور شمالی ریاستوں کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت بحران سے دوچار ہیں ،بیشتر اسپتال کرونا کے مریضوں سے بھر چکے ہیں اور ان کے پاس آکسیجن ختم ہوتی جارہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

راجستھان: اس مرتبہ نوجوانوں، خواتین، کسانوں، دلتوں و قبائلیوں کی حکومت بنے گی، الور میں پرینکا گاندھی کا خطاب

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے پیر کے روز الور لوک سبھا سیٹ سے کانگریس امیدوار للت یادو کی حمایت میں عظیم الشان روڈ شو کیا۔ روڈ شو میں پرینکا کھلی چھت والی گاڑی میں سوار تھیں اور ان کے ساتھ راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، اسمبلی میں حزب مخالف لیڈر ٹیکارام جولی، ...

میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں، جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے وزیر اعلیٰ کیجریوال کا جذباتی پیغام

عام آدمی پارٹی کے رکن راجیہ سبھا سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ نے جیل سے لوگوں کو پیغام بھیجا ہے کہ ’میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں۔‘ سنجے سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت اروند کیجریوال کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کر رہی ہے۔ وزیر اعظم اپنی بدنیتی میں ...

سپریم کورٹ نے امانت اللہ کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کردیا

دہلی کے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو پیر (15 اپریل 2024) کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سپریم کورٹ نے وقف بورڈ گھوٹالے سے متعلق معاملے میں امانت اللہ کو ای ڈی کے سامنے پیش ہونے کو کہا ہے۔ سپریم کورٹ نے پیشگی ضمانت کی مانگ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ای ڈی کے ...

آر ایس ایس کو ملک کا آئین نہیں بدلنے دے گی کانگریس، کیرالہ میں راہل گاندھی نے چلائی عوامی رابطہ مہم

کانگریس کے سابق صدر اور کیرالہ کے وائناڈ سے لوک سبھا امیدوار راہل گاندھی نے 15 اپریل کو وائناڈ میں عوامی رابطہ مہم چلائی۔ اس مہم کے دوران راہل گاندھی کا جگہ جگہ شاندار استقبال ہوا۔ بیشتر مقامات پر لوگوں کا ہجوم امنڈتا ہوا دکھائی دیا اور کچھ مقامات پر راہل گاندھی رک کر لوگوں سے ...

کانگریس نے انتخابی تشہیر کے لیے جاری کیا ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ، عوام تک پہنچے گی پارٹی کی گارنٹیاں

 لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس لیڈران کی ریلیاں اور روڈ شو جاری ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے پیر کے روز انتخابی تشہیر کے مقصد سے ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ جاری کر دیا ہے۔ کانگریس اس نغمہ کے ذریعہ پارٹی کے انتخابی منشور میں شامل ’پانچ نیائے‘ کے تحت دی گئی 25 گارنٹیوں کو ملک ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...

ابوظبی میں منعقدہ تلاوت قران کے قرات مقابلے میں بھٹکلی بچوں کا شاندار پرفارمینس

انڈین اسلامک سینٹر ابوظبی کے زیراہتمام منعقدہ تلاوت قران کے قرات  مقابلے میں مرکز النوائط ابوظبی کی نمائندگی کرتے ہوئے بھٹکل کے دو بچوں نے شاندار پرفارمینس پیش کرتے ہوئے بھٹکل سمیت   پورے ملک  کا نام روشن کردیا۔ مقابلے میں فردوس بنت آفتاب ایم جے نے دوسرا مقام حاصل کیا جبکہ ...

تہوار کے موسم میں گلف - منگلورو ہوائی کرایہ آسمان چھو گیا - دبئی سے منگلورو ایک طرفہ کرایہ ہوگیا 70 ہزار روپے !

موسم گرما کی چھٹیاں ، ایسٹر، یوگادی اور عید کے تہواروں کا موسم قریب آتے ہی دبئ سے منگلورو تک کا ہوائی کرایہ آسمان کو چھونے لگا ہے جس کی وجہ سے  جو ایک طرفہ کرایہ زیادہ سے زیادہ 30 ہزارو روپے تک چل رہا تھا اب بڑھ کر 70 ہزار روپوں کے نشان تک پہنچ گیا ہے ۔