ایران ایک نئی ڈیل کیلئے عالمی طاقتوں سے مذاکرات کرے:  متحدہ عرب امارات 

Source: S.O. News Service | Published on 11th November 2019, 6:39 PM | خلیجی خبریں | عالمی خبریں |

ابو ظہبی  11نومبر (آئی این ایس انڈیا) متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش نے کہا ہے کہ ایران کو ایک نئی ڈیل کے لیے عالمی طاقتوں اور خلیجی ممالک سے مذاکرات کرنے چاہیے، تاکہ خطے میں جاری کشیدگی کا خاتمہ ہوسکے اور ایران کی معیشت بحال ہوسکے۔انھوں نے اتوار کے روز ابو ظبی میں منعقدہ سالانہ تزویراتی مباحثے میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ”اس مرحلے پر مزید کشیدگی سے کسی کا کچھ فائدہ نہیں ہوگا اور ہم اس بات میں یقین رکھتے ہیں کہ اجتماعی سفارت کاری کی کامیابی کے اب بھی امکانات ہیں۔انھوں نے جنگ اور ’کمزور‘ جوہری ڈیل میں سے کسی ایک کے’غلط انتخاب‘ پر بھی خبردار کیا ہے۔انور قرقاش نے تجویز پیش کی ہے کہ ایران کے ساتھ نئے مذاکرات صرف جوہری پروگرام کے معاملے پرنئے سمجھوتے کے لیے نہیں ہونے چاہییں بلکہ اس کے بیلسٹک میزائل پروگرام اور خطے میں گماشتہ گروپوں کے ذریعے مداخلت پر پائی جانے والی تشویش کو بھی دور کیاجانا چاہیے۔انھوں نے مزید کہا کہ ان موضوعات پر ایران سے گفتگو میں علاقائی ممالک کو بھی شریک کیا جانا چاہیے۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات ایران کو خطے میں ایک تخریبی قوت قرار دیتا ہے اور اس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گذشتہ سال نومبر کے بعد ایران کے خلاف عاید کردہ سخت پابندیوں کی حمایت کی ہے۔گذشتہ مہینوں کے دوران میں خلیج میں اہم آبی گذرگاہ آبنائے ہرمز کے قریب سے گذرنے والے متعدد تیل بردار بحری جہازوں پر حملے کیے گئے ہیں اور ستمبر میں سعودی عرب میں آرامکو کی تیل کی دو تنصیبات کو ڈرون حملوں میں نشانہ بنایا گیا تھا۔امریکا، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب نے ایران پر ان حملوں کا الزام عاید کیا تھا جبکہ ایران نے ان کے الزامات کی تردید کی تھی۔انور قرقاش کا کہنا تھا کہ میں اس بات میں یقین رکھتا ہوں کہ ایران سے نمٹنے کا راستہ موجود ہے۔ تمام فریق بہت جلد اس پر چلنے کو تیار ہوں گے۔ یہ ایک طویل راستہ ہے۔اس کے لیے صبر اور حوصلہ درکار ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ اہم بات یہ ہے کہ عالمی برادری ایک ہی صفحے پر ہو بالخصوص امریکا اور یورپی یونین کے رکن ممالک اور علاقائی ریاستیں (ایران کے بارے میں)یکساں موقف کی حامل ہوں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ سال مئی میں ایران سے 2015ء  میں طے شدہ جوہری سمجھوتے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا تھا اور اس کے بعد ایران کے خلاف سخت پابندیاں عاید کردی تھیں۔ان کا مقصد ایران کی تیل کی برآمدات کو روکنا تھا تاکہ اس کو ایک نئے جوہری سمجھوتے کے لیے مذاکرات کی میز پر آنے پر مجبور کیا جاسکے۔لیکن ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ ان سخت پابندیوں کے خاتمے اور اس کی جوہری سمجھوتے میں دوبارہ واپسی تک کسی قسم کے مذاکرات سے انکار کردیا ہے اور انھوں نے ایرانی عہدہ داروں پر بھی امریکا سے بات چیت پرپابندی عاید کررکھی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

تہوار کے موسم میں گلف - منگلورو ہوائی کرایہ آسمان چھو گیا - دبئی سے منگلورو ایک طرفہ کرایہ ہوگیا 70 ہزار روپے !

موسم گرما کی چھٹیاں ، ایسٹر، یوگادی اور عید کے تہواروں کا موسم قریب آتے ہی دبئ سے منگلورو تک کا ہوائی کرایہ آسمان کو چھونے لگا ہے جس کی وجہ سے  جو ایک طرفہ کرایہ زیادہ سے زیادہ 30 ہزارو روپے تک چل رہا تھا اب بڑھ کر 70 ہزار روپوں کے نشان تک پہنچ گیا ہے ۔    

سعودی عربیہ میں المناک سڑک حادثہ؛ منگلورکے ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت

ریاض کے مضافاتی علاقہ زُلفیٰ میں پیش آئے ایک المناک کار حادثے میں مینگلورو کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 3 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ بدھ کی شب کو اُس وقت پیش آیا جب یہ لوگ عمرہ  کے لیے قطر سے مدینہ منورہ (سعودی عرب) جا رہے تھے۔ 

بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب: شہریار خطیب صدر اور جیلانی محتشم بنے جنرل سکریٹری

جماعت کے سرگرم رکن جناب شہریار خطیب گلف کی بھٹکلی جماعتوں میں سب سے زیادہ مضبوط اور سرگرم سمجھی جانے والی بھٹکل مسلم جماعت کے صدرمنتخب ہوگئے ، جبکہ جناب جیلانی محتشم جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز ہوگئے ہیں۔ نائب صدر کے عہدہ پر عمران خطیب، سکریٹری اول کے طور پرعبدالوسیع خلیفہ، ...

سعودی عربیہ میں چاند نظر آگیا؛ سعودی سمیت عرب امارات، بحرین اور دیگر گلف ممالک میں رمضان کا اعلان؛ عمان میں ایک دن بعد یعنی منگل کو ہوگا پہلا روزہ

سعودی عربیہ میں آج اتوار شام کو چاند نظر آنے کے بعد سعودی عربیہ سمیت  متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت  میں    رمضان کا اعلان کیا گیا ہے۔البتہ مسقط میں رویت ہلال ثابت نہیں ہوا، اس لئے وہاں رمضان کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

دبئی سمیت عمان میں بھی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش

  دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف شہروں  میں موسلا دھار بارش  ہونے سے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق  ہفتہ کی صبح  دبئی ،ابو ظبی، فجیرا اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ دبئی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے ...

سعودی عرب کے ریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا

الریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا جس کی اونچائی دو کلو میٹر ہو گی۔سبق ویب سائٹ کے مطابق ’architects journal‘ نے کہا ہے کہ برطانوی کمپنی ریاض میں تعمیر ہونے والے بلند ترین ٹاور کا ڈیزائن تیار کر رہی ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ ریاض میں تعمیر ہونے والا ٹاور برج خلیفہ سے بلند ہوگا ...

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...