ابوظہبی، 22؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی)متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کی شہزادی ہیند بنت فیصل القاسم نے اپنے ٹی وی نشر کے ذریعہ سے اسلامو فوبیا کو فروغ دینے میں نیوز چینل زی نیوز کے اینکر سدھیر چودھری کے رول کے باوجود اپنے ملک میں مدعو کرنے کیلئے ایک منتظم کی تنقید کی ہے - چودھری کو ایک دہشت گرد کے شکل میں خطاب کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی راج کماری نے منتظم کو یاد دلادیا کہ کیسے متنازع ٹی وی اینکر باقاعدگی سے اسلام اور اس کے پیروکاروں کو بدنام کررہا ہے -انہوں نے منتظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ تم نے میرے پرامن ملک میں اسلاموفوبس کو موعو کرنے کی ہمت کیسے کی؟ایک دیگرٹویٹ میں، انہوں نے لکھاکہ2019 اور 2020میں، سدھیر چودھری نے زی نیوز پر شو چلایا، جہاں اس نے شہریت قانون کیلئے مسلمانوں کیخلاف زہر اگل دیا- اس نے شاہین باغ، نئی دہلی اورملک کے دیگر حصوں میں شہریت قانون کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے کیلئے مسلم طلبا اور خواتین کو نشانہ بناتے ہوئے فرضی اسٹوریاں چلائیں -اس نے منتظم، انڈین چارٹر اکاونٹٹس اسو سی ایشن کے ابو ظہبی چیپٹر سے پوچھا کہ وہ، میرے پرامن ملک میں اسلاموفوبیا اورنفرت کیوں لا رہے ہیں؟انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں لکھاکہ سدھیر چودھری ایک ہندو دائیں بازو کے اینکر ہیں جو اپنے اسلاموفوبک شو کے لئے جانے جاتے ہیں جو بھارت کے 200ملین مسلمانوں کو نشانہ بناتے ہیں - ان کے کئی پرائم ٹائم شو نے ملک بھر میں مسلمانوں کے خلاف حقیقی تشدد میں براہ راست تعاون کیا ہے -انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاونٹنٹس آف انڈیا کو ٹیگ کرتے ہوئے پوچھاکہ آپ یو اے ای میں ایک غیر روادار دہشت گرد کو کیوں لا رہے ہیں؟سدھیر چودھری بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے والے بھارتی ٹی وی اینکرز میں سب سے آگے رہے ہیں - وہ اکثر اپنے ٹی وی چینل پر مسلمانوں کے خلاف پروگرام چلاتے ہیں - انہوں نے گزشتہ سال ایک مہم کی قیادت کی تھی جس میں ہندوستانی مسلمانوں کو کورونا وائرس پھیلانے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا-چودھری نے حال ہی میں ایکسپو2020کی کوریج کیلئے دبئی کا دورہ کیا، جس کے بعد بہت سے لوگوں نے متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں سے ان کے داخلے پر پابندی لگانے کو کہا-
ایک نظر اس پر بھی
خاتون پہلوانوں کا احتجاج رام لیلا میدان منتقل ہوگا، جنتر منتر سے جبراً ہٹائے جانے اور ایف آئی آر کے اندراج کے باوجود پہلوان اپنی عزت وآبرو کی لڑائی جاری رکھنےکیلئے پُرعزم
جنتر منتر سے جبراً ہٹائے جانے کے باوجود پہلوان اپنی لڑائی میں پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں۔ احتجاج کو جاری رکھنے کے تعلق سے پیر کو میٹنگوں کا سلسلہ دراز رہا اور اس بات کا قوی امکان ظاہر کیا جارہاہے کہ جنتر منتر پر اجازت نہ ملنے پر دھرنا رام لیلا میدان منتقل کیا جاسکتاہے۔
بی جے پی حکومت کے 9 سال ’چوطرفہ بحران‘ سے بھرپور، 2000 روپے کا نوٹ واپس لینا بے وقوفی: چدمبرم
مودی حکومت کی 9 سال مدت کار پر 9 سوال کر اسے ’بے نقاب‘ کرنے کے لیے ملک بھر میں چلائی جا رہی کانگریس کی مہم کے حصے کے طور پر پیر کے روز سابق وزیر مالیات پی چدمبرم نے ممبئی میں پریس کانفرنس کر کہا کہ اقتدار میں 9 سال پورے کرنے والی بی جے پی حکومت گھریلو پالیسیوں، بین الاقوامی امور، ...
’مدھیہ پردیش میں جیتیں گے 150 سیٹیں، یہاں کرناٹک کی جیت دہرائیں گے‘، راہل گاندھی کا دعویٰ
کرناٹک اسمبلی انتخاب میں جیت کے بعد اب آئندہ انتخاب کی تیاریوں کو لے کر کانگریس کی میٹنگ ہوئی ہے۔ دہلی میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی سمیت کئی سرکردہ لیڈران نے مدھیہ پردیش سے آئے لیڈران سے ملاقات کی۔ اس میٹنگ میں مدھیہ پردیش کے دو سابق وزرائے اعلیٰ کمل ناتھ ...
نئے پارلیمنٹ ہاؤز کی خصوصیات
نئے پارلیمنٹ ہاؤز کے لوک سبھا چیمبر میں اتوار کے روز تاریخی سینگول نصب کیا گیا، جو وراثت کو جدیدیت سے جوڑنے کی علامت ہے -نئے پارلیمنٹ ہاؤز کی تعمیر صرف ڈھائی سال میں مکمل ہوئی ہے -
جب ہم سڑک پر پٹ رہے تھے، اس وقت وزیر اعظم فوٹو کھینچوانے میں مصروف تھے: ساکشی ملک
اولمپیئن پہلوان بجرنگ پونیا، ساکشی ملک اور ونیش پھوگاٹ کو دہلی پولیس نے اتوار کی صبح حراست میں لے لیا۔ اس کے بعد پولیس انہیں شہر کے تین مختلف مقامات پر لے گئی۔
دروپدی مرمو ادیواسی خاتون ہیں اس لئے ان کے ہاتھوں سے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح نہیں کروایا گیا: پرکاش امبیڈکر
پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب کا اپوزیشن جماعتوں نے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ وہیں ونچت بہوجن اگھاڑی کے سربراہ اور دستورِ ہند کے معمار بابا صاحب امبیڈکر کے پوتے پرکاش امبیڈکر نے نئی پارلیمنٹ عمارت کی افتتاحی تقریب میں صدرجمہوریہ ہند کو مدعو نہ کئے جانے کے متعلق ...
مسقط میں پھنسی 8 ہندوستانی خواتین کی وطن واپسی، مزید 18 کی واپسی کے لیے کوششیں جاری
کئی بار خلیجی ممالک میں ملازمت کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دہی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسے ہی کچھ معاملات پنجاب کی خواتین کے ساتھ پیش آئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھوکہ دہی کی شکار اور مسقط میں پھنسی کچھ خواتین کو وزارت خارجہ کی کوششوں کے بعد وطن واپس لایا گیا ہے۔ اب تک پنجاب کی ...
سعودی عرب نے ختم کیا ویزا اسٹیکر کا نظام، ہندوستان سمیت 7 ممالک میں ای ویزا متعارف
سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے سات ممالک میں ویزا اسٹیکروں کی جگہ الیکٹرانک ویزے متعارف کرانے کااعلان کیا ہے۔ وزارت نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ہندوستان، متحدہ عرب امارات، اردن، مصر، بنگلہ دیش، فلپائن اور انڈونیشیا میں مملکت کے سفارتی مشنوں میں یکم مئی سے کیوآرکوڈ کے ...
سوڈان سے ہندوستانیوں کا انخلاء جاری؛ واپس انڈیا آنے والوں میں بھٹکل کا ایک شخص بھی شامل؛ جدہ میں قائم کیا گیا ہے ٹرانزٹ کیمپ
سوڈان میں جاری خانہ جنگی میں پھنسے ہندوستانیوں کے بحفاظت انخلاء کا سلسلہ جاری ہے، جس کے تحت اتوار اور پیر کی درمیانی رات کو بھی ایک فلائٹ جدہ سے ریاست کیرالہ کے کوچی ائرپورٹ لینڈ کر چکی ہے۔پتہ چلا ہے کہ کوچی پہنچنے والوں میں بھٹکل کا ایک شخص نصراللہ محتشم سمیت ریاست کرناٹک ...
سوڈان سے 96 ملکوں کے 4 ہزار 738 افراد کا نکال چکے: سعودی عرب
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب نے سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جھڑپوں کے آغاز کے بعد سے اب تک سوڈان سے 96 ملکوں کے 4 ہزار 738 افراد کا انخلا مکمل کر لیا ہے۔ سعودی عرب کی سرکاری ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘ نے بیان میں بتایا کہ سوڈان سے 139 سعودی شہریوں ...
بھٹکل کمیونٹی جدہ کی سالانہ ’عیدملن تقریب - ہونہار طلبا کی گولڈ میڈل کے ذریعے تہنیت
بھٹکل کمیونٹی جدہ کی جانب سے حسب سابق تعلیمی و ثقافتی ایوارڈ پر مشتمل خوب صورت ’ عیدملن تقریب‘ 21اپریل 2023بروز جمعہ منعقد ہوئی۔ دو سیشن میں منعقد ہ پروگرام میں عصری تعلیم میں امتیازی نمبرات سےکامیاب طلبا کو زاہد رکن الدین ایوارڈاورقرآن حفظ کی تکمیل کرنے والوں کو کے ایم ...
سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس حادثہ کا شکار، 20 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
سعودی عرب میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں عمرہ زائرین کی بس حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور متعد زخمی ہو گئے۔ سعودی عرب کی میڈیا کی جانب سے یہ اطلاع دی گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ واقعہ پیر کو اس وقت پیش آیا جب عمرہ زائرین سے بھری ایک بس پہلے بریک ...