متحدہ عرب امارات: رمضان سے قبل ایک ہزار سے زیادہ قیدیوں کے لیے معافی کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 22nd March 2023, 12:56 PM | خلیجی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ابو ظہبی، 22/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے رمضان المبارک سے قبل ایک ہزار سے زیادہ قیدیوں کو معاف کر دیا ہے۔ یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے ماہ مقدس سے قبل ان قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا ہے۔ خیال رہے کہ یو اے ای میں جمعرات سے رمضان کا آغاز ہوگا۔

یواے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام نے ایک بیان میں کہا ’’یہ فیصلہ صدر محمد بن زاید کے انسانی ہمدردی کے اقدامات کا حصہ ہے اور معافی اور رواداری کی اقدار کی عکاسی کرتا ہے تاکہ معافی یافتہ قیدیوں کو ایک نئی زندگی شروع کرنے اور ان کے اہل خانہ کے مصائب کو کم کرنے کا موقع دیا جا سکے۔‘‘

متحدہ عرب امارات میں حکومت ہرسال رمضان کے علاوہ دیگرمقدس تیوہاروں سے قبل قیدیوں کو معافی دے کرجیلوں سے رہا کرتی ہے۔ دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے گذشتہ سال 6 جولائی کو عیدالاضحیٰ سے قبل امارات میں اصلاحی اور تادیبی اداروں سے 505 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

سعودی عرب اور یواے ای میں منگل کی شام رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کا مطلب ہے کہ مقدس مہینے کا باضابطہ آغازجمعرات کوہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

دبئی میں AUZ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے 128 کھلاڑیوں کا انتخاب؛ حیات شیخ اور ابوالحسن سب سے مہنگے کھلاڑی

بھٹکل و اطراف بھٹکل کے کھلاڑیوں پر مشتمل   دبئی میں 26/اکتوبر سے منعقد ہونے والے آوز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے آوکشن کے ذریعے آٹھ ٹیموں نے زائد  پوانٹس کی بنیاد پر  128 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔ حالانکہ 225 کھلاڑیوں نے اپنے نام درج کرائے تھے۔

دبئی میں 26اکتوبر سے شروع ہورہا ہےاوز کے زیراہتمام عظیم الشان کرکٹ ٹورنامنٹ؛ 6 اکتوبر کو ہوگا کھلاڑیوں کا آوکشن

دبئی اور متحدہ عرب امارات کے مختلف شہروں میں برسرروزگار نوجوان کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور ان کے ٹیلنٹ کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے مقصد سے دبئی کی بھٹکلی کمپنی 'اوز' کے زیراہتمام ایک شاندار کرکٹ ٹورنامنٹ 'اوز بلاسٹ' کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ نہ صرف متحدہ ...

دبئی میں شروع ہورہا ہے بھٹکل پریمیر لیگ کرکٹ کا گیارہواں ٹورنامنٹ؛ یکم نومبر سے ٹیموں کا اور 10 نومبر سے کھلاڑیوں کا رجسٹریشن

بھٹکل پریمئیر لیگ (بی پی ایل) کرکٹ کا گیارہواں ٹورنامنٹ 5 جنوری 2025 سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے ٹیموں کا رجسٹریشن یکم نومبر سے جبکہ کھلاڑیوں کا رجسٹریشن 10 نومبر سے شروع ہوگا۔ کھلاڑیوں کی بولی کا عمل 8 دسمبر کو ہوگا۔ یہ تمام تفصیلات بی پی ایل کمشنر طحہٰ معلم ...

ایک ہی دن دبئی میں بھٹکل کے دو لوگوں کا انتقال؛ نماز کی ادائیگی کے دوران آیااللہ کا بُلاوا

   دبئی میں  مقیم  بھٹکل کے دو لوگ ایک کے بعد ایک   انتقال کرگئے۔ انا للہ و اناالیہ  راجعون۔ سنیچر کو پہلے   جناب محمد حُسین خطیب (75)  کے انتقال کی خبر موصول ہوئی تھی،  اسی رات دامودی محمد قطب  (36)بھی انتقال کرگئے، جس کی اطلاع اتوار صبح   کو ملی۔

دمام میں  بھٹکل مسلم جماعت کی جانب سے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر خوبصورت تقریب

15 اگست 2024  بھٹکل مسلم جماعت منطقہ شرقیہ کی جانب سے 78یوم آزادی  کی مناسبت سے پروگرام منعقد ہوا جس میں ننھے منے بچوں کے سامنے ازادی کا ترانہ سنایا گیا اور بچوں نےازادی خوشی میں جھوما  اور چند بچوں نے ازادی نسبت سے چھوٹی چھوٹی تقریر بھی کئے

عمر فاروق مصباح اور عتیق الرحمن منیری بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے پھر ایک بار صدر اور سکریٹری جنرل منتخب

  عمر فاروق مصباح اور عتیق الرحمن منیری پھر ایک بار بالترتیب بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے صدر اور سکریٹری جنرل کے عہدہ پر منتخب ہوگئے ان کے ساتھ  سکریٹری کے  طور پر  یاسر قاسمجی کا انتخاب عمل میں آیا، جبکہ  طٰحہ معلم اور مولوی صابر علی اکبرا بالترتیب اکاونٹنٹ اور خزانچی منتخب ...

کنداپور میں دو خواتین نے جیویلری شاپ کو لگایا چونا - نقلی سونا دے اڑا لے گئے 2.5 لاکھ روپے 

شہر کی ایک جیویلری شاپ میں گاہک طور پر آنے والی دو خواتین نے پرانا سونا دے کر سونے کے نئے زیورات  خریدنے کی خواہش ظاہر کی تو دکان کے مالک نے کسوٹی پر پرانے سونے کی  جانچ کی اور اسے اصلی سونا مانتے ہوئے ان خواتین کو 2.5 لاکھ مالیت کے اصلی سونے کے نئے زیورات دئے ۔ 

معروف صنعتکار رتن ٹاٹا 86 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

ٹاٹا گروپ کے سابق چیئرمین رتن ٹاٹا کا 09 اکتوبر کو انتقال ہو گیا۔ انہیں عمر سے متعلق مختلف بیماریوں کے باعث پیر کے روز ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ اسپتال میں داخلے کے بعد ان کی حالت مزید بگڑ گئی، اور بلڈ پریشر میں اچانک کمی واقع ہوئی۔ حالت تشویش ناک ہونے پر ...

دبئی میں AUZ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے 128 کھلاڑیوں کا انتخاب؛ حیات شیخ اور ابوالحسن سب سے مہنگے کھلاڑی

بھٹکل و اطراف بھٹکل کے کھلاڑیوں پر مشتمل   دبئی میں 26/اکتوبر سے منعقد ہونے والے آوز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے آوکشن کے ذریعے آٹھ ٹیموں نے زائد  پوانٹس کی بنیاد پر  128 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔ حالانکہ 225 کھلاڑیوں نے اپنے نام درج کرائے تھے۔

ویسٹرن ریلوے نے مختلف مقامات کے لیے 100 فیسٹول اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا

ویسٹرن ریلوے نے 100 سے زائد فیسٹول اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے، جن میں مختلف مقامات کے لیے 2315 ٹرپس شامل ہوں گے۔ منگل کو چیف پبلک ریلیشن آفیسر کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق، ویسٹرن ریلوے نے اس سال تہوار کے موسم میں بڑھتی ہوئی سفری مانگ کو پورا کرنے کے لیے ...