اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کے بعد عرب امارات نے کہا؛ ہم فلسطینی عوام کی حمایت کے پابند ہیں

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 17th September 2020, 8:24 PM | خلیجی خبریں |

دبئی، 17/ ستمبر (آئی این ایس انڈیا)  متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زائد آل نہیان نے فلسطینی عوام کے لیے امارات کی طویل مدت اور مسلسل سپورٹ کو باور کرایا ہے۔ اماراتی سرکاری خبر رساں ایجنسی (وام) کے مطابق شیخ عبداللہ نے یہ بات اپنے امریکا کے دورے کے اختتام پر امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور کانگرس کے متعدد رہنما  اور ارکان سے ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر انہوں نے اماراتی اسرائیلی امن معاہدے کو مضبوط بنانے کے راستوں پر زور دیا۔ ان میں فلسطینی اراضی کے انضمام کا روکا جانا اور مشرق وسطیٰ  کے تمام علاقوں میں تبدیلی کے واسطے ایک نئی مثبت توانائی کی تلاش میں کردار ادا کرنا بھی شامل ہے۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے ذریعے مشترکہ طور پر پابند رہنے پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس سلسلے میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے انسداد کی کوششیں ، خلیج عربی میں امن و امان کی مضبوطی اور علاقائی استحکام کو متزلزل کرنے والے خطرات کا بھرپور جواب جیسے موضوعات بھی زیر بحث آئے۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین نے منگل کے روز وائٹ ہاؤس میں اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ دستخط کی تقریب کے بعد اماراتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کے ذریعے ان کا ملک فسطینیوں کی زیادہ مدد کر سکے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ "یہ معاہدہ امریکا ، اسرائیل اور امارات کے لیے ایک تاریخی کامیابی ہے"۔

مذکورہ امن معاہدوں کے تحت امارات اور بحرین اسرائیل کے ساتھ سفارتی، تجارتی اور اقتصادی تعلقات قائم کریں گے۔ یہ معاہدے ایرانی خطرات اور ترکی کے توسیع پسندی کی خواہشات کے خلاف غیر سرکاری اتحاد کو مضوبط بنائیں گے۔ ساتھ ہی امارات کے لیے جدید امریکی اسلحے کے سمجھوتے حاصل کرنے کی راہ بھی ہموار ہو گی۔

 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...