متحدہ عرب امارات نے ڈھائی ہزار غیر ملکیوں کو مستقل رہائش دینے کا کیا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 13th November 2019, 8:34 PM | خلیجی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

دبئی،13/نومبر(ایس او نیوز/ یو این آئی) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اپنے ملک میں کام کرنے والے 2 ہزار 500 غیر ملکیوں کو مستقل رہائش دینے کا اعلان کیاہے۔ ’خلیج ٹائمز‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ اعلان یو اے ای کے وزیراعظم اور دبئی کے حکمراں راشد المکتوم نے کیا۔ امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم کے مطابق مستقل رہائش سائنسدانوں، محقیقین اور سرمایہ کاروں کو دی جارہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ محمد بن راشد المکتوم کا کہنا تھا کہ سائنسدانوں، محقیقین اور سرمایہ کاروں کے پہلے گروہ کو یو اے ای کا گولڈن پرماننٹ ریزیڈینس ملنے پر وہ بہت خوش ہیں۔انہوں نے اس کی تعداد بتاتے ہوئے کہا کہ ان افراد کی تعداد 2 ہزار 500 ہے۔دبئی کے حکمران کا کہنا تھا کہ ہم ان تمام لوگوں کو یو اے ای میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اپنے پیغام میں کہا کہ متحدہ عرب امارات ایسے سائنسدانوں اور قابلیت رکھنے والے افراد کا ملک ہے جو کچھ تبدیلی کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ محمد بن راشد المکتوم نے شناخت و شہریت سے متعلق وفاقی ادارے کو ہدایت کی تھی کہ وہ ان تمام افراد کو پرماننٹ گولڈن ریزیڈنسی کارڈ دے دیں۔شیخ محمد بن راشد المکتوم کی موجودگی میں ابو ظہبی میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران تمام 2 ہزار 500 افرد کو پرماننٹ گولڈن ریزیڈنسی دی گئی۔اس تقریب میں یو اے ای کی مستقل رہائش حاصل کرنے والے افراد کے اہل خانہ سمیت دیگر اعلیٰ سرکاری حکام بھی شریک تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

حجاج کے انتخاب کا معیار اس سال کیا ہوگا؟

سعودی عرب کی وزارتِ حج وعمرہ نے سوموار کو اس سال فریضۂ حج ادا کرنے والے خوش نصیبوں کے انتخاب کے معیار کا اعلان کردیا ہے اور ان کے انتخاب میں صحت کے معیارات کو اوّلین ترجیح اور مرکزی حیثیت حاصل ہوگی۔

دبئی سے بھٹکل و اطراف کے 181 لوگوں کو لے کر آج آرہی ہے دوسری چارٹرڈ فلائٹ؛ رات کو مینگلور ائرپورٹ میں ہوگی لینڈنگ

کورونا وباء اور اس کے بعد ہوئے لاک ڈاون سے  دبئی اور امارات میں پھنسے ہوئے 181 لوگوں کو لے کر آج دبئی سے دوسری چارٹرڈ فلائٹ مینگلور پہنچ رہی ہے۔ اس بات کا اطلاع بھٹکل کے معروف اورقومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کے نائب صدر  جناب عتیق الرحمن مُنیری نے دی۔

اُترکنڑا میں آج پھر کورونا کے 20 کیسس؛ بھٹکل کے ایک شخص کی مینگلور میں موت سمیت 13 پوزیٹیو

اُترکنڑا میں کورونا کے معاملات رُکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں اور ہرروز  کورونا سے متاثرہ لوگ یہاں سامنے آرہے ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ ضلع کے بھٹکل میں بھی کورونا پوزیٹیو معاملات  تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں، ایک طرف ضلع میں 20 کورونا پوزیٹیو کے معاملات سامنے آئے ہیں تو اس میں ...

منگلورو۔کاسرگوڈ سرحد پر مسافروں کیلئے پریشانی

ریاست میں گزشتہ ماہ اپریل سے ہی کورونا وائرس پھیلنے کے نتیجہ میں کیرالہ ۔ کرناٹک کی سرحد پر واقع کاسرگوڈ اور منگلورو کے درمیان روازنہ ملازمت اور تعلیم کے سلسلہ میں آنے جانے والے لوگوں کیلئے ہر دن نت نئی پریشانیوں کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔

خطرے میں اسپین، 95 فیصد آبادی ہو سکتی ہے کورونا کا شکار: تحقیق

کورونا وائرس یعنی کووڈ-19 کے حوالہ سے اسپین میں کی گئی اسٹڈی میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسپین کی آبادی کا صرف 5فیصد ہی اینٹی باڈیز تیار کرسکا ہے، جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے ’ہرڈ امیونٹی‘ حاصل نہیں کی جاسکتی۔

کاروار اسپتال سے 12 مزید لوگ ڈسچارج

بھلے ہی  ضلع اُترکنڑا میں کورونا پوزیٹیو کے معاملے ہر روز سامنے آرہے ہوں، لیکن کاروار اسپتال میں ایڈمٹ کورونا کے متاثرین  روبہ صحت ہوکر ڈسچارج ہونے کا سلسلہ بھی برابر جاری ہے۔