جدت پسند امارات: پہلا عرب نیوکلیائی پاور پلانٹ فعال

Source: S.O. News Service | Published on 3rd August 2020, 11:16 AM | خلیجی خبریں |

دبئی،3؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) عرب خطے میں جدت پسندی، دانشمندی، اعتدال پسندی، بقائے باہمی اور تیل کی دولت سے مالا مال متحدہ عرب امارات نے براکہ نیوکلیائی پاور پلانٹ کو فعال کردیا ہے اس کے آغاز کی ساتھ یو اے ای عرب دنیا کا پہلا اور پوری دنیا میں محفوظ، صاف اور قابلِ اعتماد بجلی کے حصول کے لیے نیوکلیائی توانائی کا پلانٹ نصب کرنے والا 33 واں ملک بن گیا۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر اس کامیابی کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس کامیابی سے چند روز قبل ہی یو اے ای کو مریخ پر مشن بھیجنے والے اولین عرب ملک بننے کا شرف حاصل ہوا تھا۔

شیخ زید بن سلطان النہیان مرحوم نے اپنے وژن کے ذریعہ متحدہ عرب امارات کو کردار اور ذمہ داری کے اعتراف میں توازن، اعتدال پسندی، اور دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت پر مبنی ایک کامیاب اور فعال خارجہ پالیسی اپنانے کی ہدایت کی تھی اور شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان نے ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے قوم کو ہر سطح پر مستقل ترقی اور خوشحالی کے سفر پر گامزن کیا ہے یہ اسی کا نتیجہ ہے یو اے ای نے جدت پسندی، دانشمندی، اعتدال پسندی اور امن پر مبنی کامیاب خارجہ پالیسی اختیار کی۔

بین اقوامی اٹامک انرجی ایجنسی میں امارات کے نمائندہ حماد الباقی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ برکہ نیوکلیائی انرجی پلانٹ پر واقع متحدہ عرب امارات کے پہلے نیوکلیائی ری ایکٹر نے کامیابی کے ساتھ کام شروع کردیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور حاکمِ دبئی شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے بھی ایک ٹوئٹ میں عرب دنیا کے اس اولین نیوکلیائی پاور پلانٹ کے فعال ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس کے چار یونٹوں میں سے پہلے یونٹ میں کامیابی سے نیوکلیائی ایندھن بھر دیا گیا ہے۔ یہ پلانٹ کوئی 60 سال تک یو اے ای کی بجلی کی ضروریات کو پورا کرے گا اور یہ جب اپنی مکمل صلاحیت کے ساتھ فعال ہوگا تو اس سے 5 ہزار 600 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ اس ماحول دوست منصوبے کے کلیتاً عمل میں آجانے سے ہر سال دو کروڑ دس لاکھ ٹن کاربن کے اخراج کی بچت ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...