یو اے ای : مسافروں کے پاس 60 ہزار درہم سے زائد کرنسی یا زیورات ہونے پر ڈکلیریشن کرنا ضروری 

Source: S.O. News Service | Published on 15th February 2023, 1:31 PM | خلیجی خبریں |

ابوظہبی، 15 / فروری (ایس او نیوز) متحدہ امارات میں داخل ہونے یا باہر جانے والے مسافروں کے لئے ضروری ہوگا کہ اگر ان کے پاس 60 درہم یا اسی مالیت کی دوسری کرنسی، فائنانشیل انسٹرومنٹس، قیمتی دھات یا پتھر ہوں تو انہیں یو اے ای کی سرحد کے داخلی اور خارجی پوائنٹ پر افشاء یا ڈکلیر کرنا ضروری ہوگا ۔ 
    
یو اے ای کی فیڈرل اتھاریٹی فار آئڈینٹیٹی اینڈ سٹی زن شپ، کسٹمز اینڈ پورٹس سیکیوریٹی نے مسافروں کے لئے یاد دہانی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام مسافروں کو محفوظ سفر کے لئے کسٹمز کی جانب سے وضع کے لئے قوانین کی پابندی کرنا چاہیے ۔ اتھاریٹی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ یو اے ای میں داخل ہونے یا باہر جانے والے 18 سال سے زائد عمر کے کسی شخص کے لئے اپنے ساتھ لے جانے والی نقدی کی کوئی حد مقرر نہیں ہے ، البتہ 60 ہزار درہم سے زائد مقدار میں ہونے پر ڈکلیر کرنا لازمی ہے ۔ اپنے پاس موجود کرنسی اور قیمتی اشیاء کے ڈکلیریشن کے لئے مسافر اپنے سفر سے پہلے 'afsah' سسٹم یا کسی دوسرے مصدقہ سسٹم کا استعمال کر سکتے ہیں ۔ 
    
اتھاریٹی کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ اگر کسی فیملی کے ساتھ 18 سال سے کم عمر کا مسافر ہو اس کے پاس موجود کرنسی یا قیمتی دھات اور پتھر کو بھی اس کے ساتھ سفر کرنے والے والدین یا ساتھی کے مال میں شمار کیا جائے گا ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کویت کی ایک کلینک پر چھاپہ؛ 30 ہندوستانی ورکرس سمیت 60 گرفتار

کویت کی ایک کلینک پر چھاپہ ماری کرتے ہوئے 30 ہندوستانیوں سمیت ساٹھ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے جس میں کیرالہ کی 19 نرسیں بھی شامل ہیں۔ واردات قریب چھ روز قبل پیش آئی تھی مگر نرسوں کے لواحقین کی طرف سے معاملہ آج سامنے آیا۔

سعودی کے ساتھ کئی معاہدے، تعاون میں اضافہ۔وزیراعظم مودی کی شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات میں اہم پیش رفت

جی -20 اجلاس ختم ہونے کے بعد بھی وزیراعظم مودی کی مختلف ممالک کے سربراہان مملکت کے ساتھ ملاقاتوں  کا سلسلہ پیر کو بھی جاری رہا۔ انہوں نے پیر کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ملاقات کی، جس میں دونوں لیدڑوں نے دو طرفہ تعاون کے مختلف شعبوں پر تبادلۂ خیال کیا اور اس میں ...

مکہ مکرمہ میں منعقدہ عالمی مسابقہ حفظ قران میں بھٹکل سے تعلق رکھنے والے طالب علم کا شاندار پرفارمینس؛ دنیا بھر کے166 مساہمین میں دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

مکہ مکرمہ میں منعقدہ  43  ویں عالمی مسابقہ حفظ قران میں ہندوستان کے شہر بھٹکل سے تعلق رکھنے والے ابراہیم ابن فہیم شاہ بندری نے دوسرا مقام حاصل کرتے ہوئے پورے ملک کا نام روشن کردیا ہے۔