نوجوانوں میں فرقہ پرستوں کے اصول تیزی سے فراہم ہورہے ہیں: یوٹی قادر

Source: S.O. News Service | Published on 23rd May 2022, 8:50 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،23؍مئی (ایس او نیوز) سابق ریاستی وزیر ورکن اسمبلی یوٹی قادر نے بتایا کہ آج نوجوانوں کو فرقہ پرستوں کے اصول تیز رفتاری کے ساتھ فراہم کئے جارہے ہیں۔ کے پی سی سی دفتر میں آنجہانی وزیر اعظم راجیو گاندھی کو ان کی برسی کے موقع پر منعقد پروگرام میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے قادر نے اس خیال کا اظہار کیا۔

انہو ں نے کہا کہ راجیو گاندھی کے اصول اور شخصیت کو آج نوجوانوں میں پھیلانے کی ضرورت ہے، لیکن آج نہرو، گاندھی کے اصولوں کی بجائے نوجوانوں کے اندر فرقہ واریت اور فرقہ پرستوں کے اصولوں کے پیوست کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے سماج میں بدامنی پھیل رہی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ملک کو ٹکنالوجی کے ذریعہ ترقی پذیر ممالک کی فہرست میں لے جانے کا سہرا راجیو گاندھی کے سرجاتا ہے،جنہوں نے تمام شعبوں میں ملک کو ترقی دلائی۔ انہو ں نے بتایا کہ راجیو گاندھی نے ملک بھر میں کوودیا اسکولوں کو قائم کیا،لیکن بی جے پی حکومت نے اب تک کوودیا طرز کی اسکولوں کو قائم نہیں کیا۔

سابق وزیر ایچ آنجیا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راجیو گاندھی نے 21ویں صدی میں ترقی دلانے والے عظیم شخص تھے اور انہوں نے نوجوانوں کے ووٹنگ کی عمر کو 21سال سے گھٹا کر 18سال کیا اور پنچایت راج نظام میں خواتین کو 50فیصد ریزرویشن جاری کیا اور تمام مقامی اداروں کے انتخابات میں دلتوں کو ریزرویشن فراہم کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔