فلپائن میں ’رائے‘ نامی طوفان سے اب تک 208 افراد ہلاک، 52 سے زیادہ افراد لاپتہ

Source: S.O. News Service | Published on 20th December 2021, 8:17 PM | عالمی خبریں |

منیلا،20؍دسمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) فلپائن میں آئے تباہ کن ’رائے‘ طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 208 ہو گئی ہے اور 52 سے زیادہ افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ میڈیا نے یہ رپورٹ پیر کو دی ہے۔ دی منیلا بلیٹن نے اتوار کے روز فلپائن کی نیشنل پولیس (پی این پی) کے ترجمان کرنل روڈرِک آگسٹس البا کے حوالے سے بتایا کہ وسطی وِسایَس کے علاقے میں سب سے زیادہ 129 اموات ہوئیں، اس کے بعد مغربی وسایس میں 22 اموات ہوئیں پیں۔

اخبار کے مطابق سمندری طوفان سے متعلقہ وجوہات کی وجہ سے کاراگا میں 10، شمالی منڈاناؤ میں سات اور زامبوانگا میں ایک شخص ہلاک ہوا۔ دی منیلا بلیٹن نے پیر کو بتایا کہ طوفان کے نتیجے میں اموات کی تعداد 208 ہو گئی ہے۔ 239 افراد زخمی ہیں، جبکہ کم از کم 52 افراد لاپتہ ہیں۔ 180800 سے زائد افراد اب بھی مختلف علاقوں میں مقیم ہیں اور بجلی بند ہونے کی اطلاعات ہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ منیجمنٹ کونسل (این ڈی آر آر ایم سی) کے مطابق 16 دسمبر کو فلپائن میں سمندری طوفان رائے کے ٹکرانے کے بعد 332000 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ این ڈی آر آر ایم سی نے 31 اموات کی اطلاع دی ہے، لیکن ان میں سے صرف چار طوفان سے متعلقہ وجوہات کی وجہ سے اموات کی تصدیق کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...