بنگلور کے دو نوجوان اُڈپی کاپو سمندر میں ڈوب کر ہلاک؛ تین کو بچالیا گیا

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th October 2020, 1:53 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

اُڈپی 18 اکتوبر (ایس او نیوز) کاپو سمندر میں ڈوب کردو سیاح ہلاک ہوگئے جن کی شناخت بنگلور کے ہیسر گٹّا کے رہنے والے روپیش (21) اور کارتھیک (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق بنگلور نیلمنگلا کے پانچ نوجوان  سیر وتفریح کی غرض سے آج اتوار کو اُڈپی کے کاپو سمندر پہنچے تھے، یہ لوگ پہلے  دھرمستھلا گئے تھے جہاں پوجا پاٹ کے بعد  شام کو کاپو  پہنچے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ مقامی ماہی گیروں سمیت  لائف گارڈس کے اہلکاروں نے ان کو سمندر میں نہ جانے کی صلاح دی تھی اور کہا تھا کہ سمندری موجیں بہت تیز ہیں، لیکن ان کی باتوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے پانچوں سمندر میں تیرنے کی غرض سے اُتر گئے۔   ذرائع کے مطابق اونچی اُٹھتی لہروں کی زد میں آکر پانچوں لوگ بری طرح پھنس گئے اور ڈوبنے لگے  تو لائف گارڈس کے اہلکار فوری ان کی مدد کو پہنچ گئے، اہلکاروں نے  تین لوگوں دلیپ، لکھیت اور  جینت  کو بچالیا۔

کارتھیک کو بھی لائف گارڈس کے اہلکاروں نے کسی طرح سمندر سے باہر نکالتے ہوئے کنارے تک لے آئے، مگر اسپتال پہنچانے سے پہلے ہی اس نے دم توڑ دیا۔ مگر روپیش سمندر میں غرق ہوکر کچھ دیر کےلئے  لاپتہ ہوگیا تھا مگر بعد میں لائف گارڈس کے اہلکاروں نے کافی  کوششوں کے بعد اس کی نعش سمندر سے برآمد کرلی۔

کاپو پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...