کاروار میں شادی کے جشن میں شریک ہوئے دھارواڑ کے دو نوجوان سمندر میں ڈوب کر ہلاک

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 1st July 2019, 5:39 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:یکم جولائی (ایس اؤ نیوز)نئے شادی شدہ جوڑے کو مبارکبادی دینےکاروار  پہنچے دھارواڑ کے  دونوجوان خوشی و مسرت کے لمحات بتانے کے بعد سیاحت کے لئے بحرہ عرب ساحل پرگئے اور وہاں سمندر کے حوالے ہوکر فوت ہونے کاواقعہ اتوار کو پیش آیا ہے۔

متوفیوں کی شناخت دھارواڑ، سید اپور کے محمد نوید قاضی (17) اور محبوب نگر کے نعیم ہیبلی (22)بتائی گئی ہے۔ محمد نوید کی نعش سمندر سے برآمد کی گئی ہے تو نعیم کی نعش کے لئے تلاش جاری ہے۔ شادی کے جشن میں شریک ہونے کے نوید اور نعیم اپنے 6دوستوں کے ساتھ  سمندر کی سیر کے لئے نکلے۔ سمندر اپنی روانی پر رہنے کے باوجود نوجوان سمندر میں اترنے کی ٹھانی۔ اس موقع پر ساحل پر موجود کچھ مقامی لوگوں نے انہیں سمندر میں اترنے سے منع بھی کیا۔ لیکن ان دونوں نے ان سب کی باتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے سمندر میں اترگئے اور اونچی موجوں میں بہہ گئے۔ ایس ایس ایل سی میں کامیاب ہونے کے بعد نوید پی یوسی میں داخلہ لیاتھا۔ ا پنے رشتہ داروں کی شادی کے جشن میں شریک ہونے کاروار پہنچا تھا۔ نعیم پینٹنگ کا کام کرنے کی بات کہی جارہی ہے۔ نوجوان سمندر کے حوالے ہونے کی خبر پاتے ہی جائے وقوع پہنچی ساحلی تحفظ دستہ کی پولس نے نوید کی نعش باہر نکالی۔ شہری پولس تھانہ ایس آئی نوین کمار جائے وقوع کا معائنہ کرنے کے بعد کیس درج کرلیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...