دہلی میں سلنڈر پھٹنے سے دو خواتین کی موت، ایک شخص زخمی
نئی دہلی،08/اکتوبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) دہلی کے شمال مشرقی علاقے میں واقع کراول شہر میں منگلوار کو صبح ایل پی جی سلنڈرپھٹنے سے دو خواتین کی موت ہو گئی اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔دہلی محکمہ فائر بریگیڈ کے ایک افسر نے یہ معلومات دی۔انہوں نے بتایا کہ فائر بریگیڈ کو دھماکے کی معلومات ہونے کے بعد دو گاڑیاں موقع پر بھیجی گئیں۔محکمہ فائر بریگیڈیئرکے افسر اتل گرگ نے بتایا کہ دو سلنڈروں میں دھماکہ ہوا جن میں سے ایک کو بھرا جا رہا تھا۔گرگ نے بتایا کہ ہیملتا (38) اور رامبیری (62) کی موقع پر موت ہو گئی جبکہ راجیش (42) شدید طورپرزخمی ہے اور اس جی ٹی بی اسپتال میں داخل کرایاگیاہے۔