بھٹکل:03؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے ماوین کوروے گرام پنچایت حدود کے گونڈرکیری اور کریکال دھیان مندر کے پیچھے 15لاکھ روپیو ں کی لاگت سے 2پیدل کچے رستوں کی تعمیر کے لئے رکن اسمبلی سنیل نائک نے سنگ بنیاد رکھا۔
اس کے بعد رکن اسمبلی نےکہاکہ عوام کی مانگ کے مطابق کاموں کو جاری کیاجارہاہے،بہت جلد کام کی تعمیر شروع ہوگی ، عوام سے اپیل ہے کہ وہ اس سے استفادہ کریں۔ اس موقع پر داس نائک، ایشورنائک، وینکٹ رمن نائک ، راماگونڈ وغیرہ موجود تھے۔