گوا کی سرحد میں داخلے کے لئے 2ہزار روپے چارج لینے کے خلاف کنڑیگا تنظیموں نے کیاماجالی میں احتجاجی مظاہرہ

Source: S.O. News Service | Published on 29th August 2020, 10:32 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

کاروار،29/اگست (ایس او نیوز) کاروار کے راستے گوا کی سرحد میں داخل ہونے والے کنڑیگاس سے کووڈ جانچ کے نام پر گوا حکومت کی طرف سے 2ہزار روپے چارج لیے جانے کے خلاف کنڑیگا تنظیموں نے ماجالی چیک پوسٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرا کیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق واٹال پکشا، کنڑا رکشنا ویدیکے ٹیکسی یونین اور دیگر تنظیموں کے اشتراک سے نیشنل ہائی وے 66پر ٹریفک کی آمد ورفت میں خلل پڑااورسرحدی علاقے میں تھوڑی دیر کے لئے حالات کشیدہ ہوگئے۔

مظاہرین نے گوا حکومت کی پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے کہاکووڈ لاک ڈاؤن کے تحت جو پابندیاں بین الریاستی سفر پر لگائی گئی تھیں اسے ہٹادیا گیا ہے، لیکن گوا کی حکومت لوگوں سے بلاوجہ 2ہزار روپے وصول کررہی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر گوا میں آنے جانے والوں کوبغیر کسی رکاوٹ کے  آزادنہ سفر کرنے کی اجازت ملنی چاہیے۔

مظاہرین نے تنبیہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان کا مطالبہ پورا نہیں ہوتا ہے تو پھر 5ستمبر کو دوبارہ بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ گوا کے راستے سے کرناٹکا میں داخل ہونے والی موٹر گاڑیوں روک کر واپس گوا کی طرف بھیجا جائے گا۔مظاہرین نے کان کون گوا کے ڈپٹی کلکٹر راجیش پربھو کو میمورنڈم دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی

ماہی گیر تنظیموں کا متفقہ فیصلہ - کاسرکوڈ میں تجارتی بندرگاہ کے خلاف ہوگی قانونی جد و جہد

) شہر کے سینٹ جوزیف ہال میں ماہی گیر تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور کراولی ماہی گیر مزدوروں کی تنظیم کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں کاسرکوڈ میں مجوزہ نجی تجارتی بندرگاہ کی تعمیر کے خلاف تنظیمی اور قانونی طریقے سے جد وجہد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...