بھٹکل: مندرسے چوری کرکے فرارہونے کے دوران لوگوں کے ہتھے چڑھ گئے دوچور

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 7th February 2023, 1:24 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 6 فروری (ایس او نیوز) تعلقہ کے مُٹھلی گرام پنچایت حدود کے ایکّے گولی شری دُرگاپرمیشوری مندرکا دروازہ توڑ کرمُبینہ طورپرچوری کرکے فرارہونے کےدوران دو لوگ مقامی لوگوں کے ہتھے چڑھ کر گرفتار ہونے کی واردات اتوار اور پیر کی درمیانی رات پیش آئی ہے۔

پولس نے دونوں لوگوں کو گرفتارکرلیا ہے جن کی شناخت ٹیپونگر، شموگہ کے رہنے والے مگرحالیہ بھٹکل کے بلال کھنڈ میں مقیم عرفان اورعارف کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ دونوں نشہ کی حالت میں تھے، رات کے وقت ویران علاقہ میں واقع شری دُرگاپرمیشوری مندر کے دروازے کا تالہ توڑ کراندر داخل ہوتے ہوئے مندر کی ڈبّی میں سے قریب پانچ ہزار روپیہ اور مندر میں موجود مندر کی گھنٹیاں، پوجاکرنے کے دیگرسازو سامان چوری کرکے ایک تھیلے میں ڈال کر مندر کے باہرموجود درخت کے پاس رکھ رہے تھے کہ قریب سے گذرنے والے مقامی رہائشی تمپا نائک کی نظروں میں آگئے۔ تمپا نائک کو جب ان پر شک ہوا تو اس نے ان دونوں کے چہروں پر اپنی بائک کی ہیڈلائٹ کی روشنی ڈالتے ہوئے پہچاننے کی کوشش کی پھرقریب آکر ان دونوں سے بات کرنے کی کوشش کی تو دونوں نے مُبینہ طور پر تمپا نائک پر ہی حملہ کرنے کی کوشش کی اور اپنی بائک پر بیٹھ کر فرار ہونے کی کوشش کی، جس کے دوران تمپا نائک نے مقامی لوگوں کو آواز دی۔

شور سُنتے ہی پاس پڑوس کے لوگ گھروں سے باہر آگئے اور فرار ہونے کی کوشش کرنے والے دونوں لوگوں کو پکڑنے کی کوشش کی، بتایا گیا ہے کہ اس کوشش میں دونوں بائک پر سے نیچے گرگئے اور شدید زخمی ہوکرعوام کے ہتھے چڑھ گئے۔

اطلاع ملتے ہی 112 نمبر والی پولس وین جائے وقوع پر پہنچ گئی اور دونوں لوگوں کواپنی تحویل میں لےلیا اور بھٹکل مضافاتی پولس تھانہ لے گئی۔

اس تعلق سے سنتوش گویدپّا نائک کی طرف سے دی گئی شکایت پر مضافاتی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔ سرکل پولس انسپکٹر چندن گوپال اور پی ایس آئی شریدھر نائک معاملے کی جانچ کررہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...