برہماور : ندی میں ڈوب کر دو طالب علم ہلاک 

Source: S.O. News Service | Published on 21st October 2021, 9:03 AM | ساحلی خبریں |

برہماور،20؍ اکتوبر (ایس او نیوز) چنتارو گاوں میں شریاس (18 سال) اور انس نامی دو طالب علم ندی میں ڈوب کر ہلاک ہونے کا معاملہ پیش آیا۔

بتایا جاتا ہے کہ کل دوپہر کے وقت کھیلنے کے لئے نکلا ہوا شریاس جب شام تک واپس نہیں لوٹا تو اس کے والد اودئے  نے اسے تلاش کرنا شروع کیا ۔ اس تعلق سے جب شریاس کے دوست سنجے راج کے گھر جا کر اس سے دریافت کیا تو اس نے لاعلمی کا اظہار کیا ۔ جب شریاس کی تلاش جاری تھی تو رات کے وقت ایک شخص نے بتایا کہ مڈیسالو ندی کے پاس واقع ریلوے پل کے کھمبے کے پاس ایک بیگ ، چپلوں کی دو جوڑیاں، پانی کی ایک بوتل اور موبائل فون پڑا تھا جو بج رہا تھا ۔ اودئے فوراً اس مقام پر پہنچ گیا اور پہچان لیا کہ موبائل فون اور کپڑے شریاس کے ہیں ۔ اسے یہ بھی پتہ چلا کہ شریاس کے ساتھ  سنجے راج اور ایک دوسرے لڑکے کو دیکھا گیا تھا ۔ 

جب اودئے نے سنجے راج سے تفصیل کے ساتھ پوچھ تاچھ کی اور اس نے بتایا کہ دوپہر دو بجے کے وقت وہ تینوں دوست ندی میں تیرنے کے لئے اترے تھے ۔ اس دوران شریاس اور انس تھوڑے گہرے پانی میں چلے گئے سنجے راج نے انہیں بچانے کی پوری کوشش کی مگر وہ کامیاب نہیں ہوا اور وہ دونوں غرقاب ہوگئے ۔ خوف کے مارے اس نے یہ بات کسی کو نہیں بتائی ۔ 

پولیس اور فائر بریگیڈ والوں نے آج ندی میں تلاشی مہم چلائی اور دونوں نوجوانوں کی لاشیں برآمد کرلی گئیں ۔ برہماور پولیس نے کیس درج کرلیا ۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔