افغانستان میں دو خودکش حملوں میں کم سے کم 34 لقمہ اجل بن گئے

Source: S.O. News Service | Published on 29th November 2020, 6:38 PM | عالمی خبریں |

کابل / واشنگٹن، 29/نومبر (آئی این ایس انڈیا)افغانستان کے صوبے غزنی کے نواح میں واقع قلعہ جوز کے علاقے میں فوجی اڈے پر کار بم حملے میں کم از کم 31 افراد ہلاک اور 24 زخمیوں کی اطلاعات ہیں۔ افغانستان کے مشرقی غزنی میں ہونے والا خودکش حملہ حالیہ چند ماہ کے دوران افغان سکیورٹی فورسز پر خونریز ترین حملہ ہے۔

یہ خودکش کار بم حملہ صوبہ غزنی کے دارالحکومت غزنی کے مضافات میں واقع ایک فوجی اڈے پر اتوار 29 نومبر کو کیا گیا۔ صوبہ غزنی میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان اکثر جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔غزنی ہسپتال کے ڈائریکٹر باز محمد ہمت نے قبل ازیں خبر رساں ادارے ’اے ایف پی کو بتایا کہ ابھی تک 26 لاشیں اور 17 زخمی ہسپتال لائے جا چکے ہیں اور یہ کہ یہ تمام سکیورٹی اہلکار ہیں۔صوبہ غزنی کی صوبائی کونسل کے ایک رکن ناصر احمد فقیری نے بھی اس خودکش کار بم حملے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کی ہے۔

افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آریان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایک خودکش بمبار نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی صوبہ غزنی میں دھماکے سے اڑا دی ہے، تاہم انہوں نے ہلاکتوں کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

دوسرا حملہ افغانستان کے جنوبی حصے میں ایک خودکش بمبار نے صوبہ زابل کے صوبائی سربراہ کی گاڑیوں کے قافلے کو نشانہ بنایا۔ اس حملے میں تین افراد مارے گئے،جبکہ 12 دیگر زخمی ہوئے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔صوبہ زابل کے پولیس سربراہ حکمت اللہ کوچائی کے بقول صوبائی کونسل کے سربراہ عطا جان حق بایت اس حملے میں محفوظ رہے اور انہیں معمولی زخم آئے، تاہم ان کے ایک باڈی گارڈ بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔

ابھی تک اس ان دونوں حملوں کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔ یہ حملے ایک ایسے موقع پر کیے گئے ہیں جب چند روز قبل ہی افغان حکومت اور طالبان کے نمائندوں کے درمیان قطر میں پہلی مرتبہ براہ راست بات چیت ہوئی، جس کا مقصد ملک میں قریب دو دہائیوں سے جاری جنگ کے خاتمے کی کوشش ہے۔یہ حملہ مشرقی افغان صوبے غزنی میں کیا گیا جہاں پر طالبان اور حکومتی فورسز کے درمیان روز مرہ کی بنیاد پر جھڑپیں دیکھنے کو ملتی ہیں۔دھماکے میں خودکش بمبار نے گاڑی کا استعمال کیا۔غزنی ہسپتال کے ڈائریکٹر نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں اب تک 26 میتیں اور 17 زخمی افراد موصول ہوئے ہیں۔ ان تمام افراد کا تعلق فوج سے ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...