مینگلور میں کورونا نے پھر دولوگوں کی لی جان؛ دکشن کنڑا میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ہوگئی 12
مینگلور 28/جون (ایس او نیوز) ضلع دکشن کنڑا میں آج پھر کورونا سے دو لوگوں کی موت واقع ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق اتوار صبح کورونا سے متاثرہ دو لوگوں کی موت واقع ہوئی ہے جس میں ایک 57 سالہ بنٹوال کی خاتون پرائیویٹ اسپتال میں زیرعلاج تھی تو دوسرا 31 سالہ سورتکل کا شخص سرکاری وینلاک اسپتال میں ایڈمٹ تھا۔
ان دو لوگوں کی موت کے ساتھ ہی ضلع جنوبی کینرا میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 12 ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ سنیچر 27 جون تک 12,919 نمونے جانچ کے لئے روانہ کئے گئے تھے جس میں سے 12,198 نمونوں کی رپورٹ نیگیٹیو آئی تھی، 576 رپورٹس پوزیٹیو موصول ہوئی تھی جس میں سے دس لوگوں کا تعلق دوسرے اضلاع سے ہے، ان میں سے اب تک 416 لوگ صحت یاب ہوکر اپنے گھر لوٹ چکے ہیں، اب صرف148 لوگ اسپتال میں ایڈمٹ ہیں۔