امریکہ میں دو طیاروں کی آپس میں ٹکر، سوار سبھی افراد ہلاک!

Source: S.O. News Service | Published on 7th July 2020, 2:27 PM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

سان فرانسسکو،7؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) امریکہ کے ایڈاہو ریاست میں کوئرا ڈی لین جھیل کے اوپر 2 جہازوں کی ٹکر کے بعد ان کے ڈوب جانے سے آٹھ لوگوں کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ کوٹینائی کاؤنٹی شیرف دفتر کی جانب سے جاری ریلیزکے مطابق یہ واقعہ اتوار کو مقامی وقت کے مطابق 2.20 بجے پیش آیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق جائے واقعہ سے اب تک دو لوگوں کی لاشیں برآمد ہوچکی ہیں اور چھ بالغ اور بچے لاپتہ ہیں۔ لاپتہ لوگوں کی موت کے شبہ کا اظہار کیا جارہا ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق دونوں جہازوں میں کرو اراکین سمیت مجموعی طور پر آٹھ افراد سوار تھے۔ اس کی تصدیق ابھی بھی کی جا رہی ہے۔ ابھی تک یہ مانا جارہا ہے ان میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیروت کے دھماکوں میں چار ہزار سے زائد زخمی، 78 سے زائد ہلاک

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں کل شام ہوئے متعدد تباہ کن دار دھماکوں نے بیروت اور اس کے پاس کے علاقوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔مختلف ایجنسیوں کے مطابق ان دھماکوں کے نتیجے میں چار ہزار سے زیادہ افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے اور سینکڑوں عمارتوں کے تباہ ہونے کی خبر ہے ۔

دنیا میں کروونا سے 1.84 کروڑ افراد متاثر، 6.97 لاکھ افراد ہلاک

خوفناک اور جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کا پھیلاؤ دنیا بھرمیں جاری ہے اور اس مہلک وائرس سے اب تک دنیا میں تقریباً 1.84 کروڑ افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ اس کے انفیکشن کی وجہ سے تقریباً 6.97 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اسپیس ایکس ڈریگن نے خلیج میکسیکو میں اتر کر تاریخ رقم کردی

ناسا اور اسپیس ایکس کاڈریگن کریو اینڈیور نے اتوار کی سہ پہر خلیج میکسیکو میں لینڈ کرکے تاریخ رقم کردی۔ اسپیس ایکس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر اس سے منسلک ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں ناسا کے دو خلابازوں کو اسپلیش ڈاؤن (پیراشوٹ سے اترنے) کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔خلائی جہاز ...

بھٹکل: مرڈیشور میں علاج نہ ملنے سے مریض کی موت۔ ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کے لئے اے سی کو دیا گیا میمورنڈم

دل کا دورہ پڑنے پر مریض کو کورونا وباء کے شک میں مرڈئشور سرکاری اسپتال میں علاج کی سہولت فراہم نہ کرنے سے موت واقع ہونے کا الزام لگاتے ہوئے مریض کے گھروالوں کے علاوہ مقامی افراد نے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کو میمورنڈم دیا جس میں سرکار ی ڈاکٹر کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیاگیا ...

بھٹکل میں کل 5 اگست کو 144 نافذ؛ ایودھیا میں رام مندر’شیلا نیاس اور بھومی پوجا‘کے پس منظر میں ریاست کے مختلف علاقوں میں احتیاطی اقدامات

یوپی کے ایودھیا میں 5اگست کو رام مندر کی تعمیر کے لئے ’شیلانیاس اور بھومی پوجا‘کی رسم اداکی جارہی ہے۔ اس پس منظر میں امن وامان اور شانتی بنائے رکھنے کے لئے بھٹکل تعلقہ میں تحصیلدار کی جانب سے دفعہ 144کے تحت 5اگست کی صبح 6بجے سے رات 8بجے تک امتناعی احکامات لاگو کرنے کا اعلان کیا ...

کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ سدارمیا پر بھی کورونا کا حملہ، اسپتال میں داخل

سیاسی لیڈران کے کورونا انفیکشن کی زد میں آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا اور ان کی بیٹی کے کورونا پازیٹو ہونے کی خبروں کے بعد اب ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ اور اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سدارمیا کے بھی کورونا پازیٹو ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ اس سلسلے ...

منگلورو: ایودھیا میں ’بھومی پوجا‘ کے پس منظر میں 5؍اگست کوشہر میں لاگو ہونگے امتناعی احکامات

ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے سنگ بنیاد رکھنے کی رسم کے تحت 5؍اگست کو ’بھومی پوجا‘ ہونے جارہی ہے۔ اس پس منظر میں سٹی پولیس کمشنر وکاش کمار نے شہر میں دفعہ 144کے تحت امتناعی احکامات نافذ کردئے ہیں۔

کاسر گوڈ: اپنی شادی نہ کروانے سے ناراض شخص نے بیک وقت 4رشتے داروں کو کلہاڈی سے قتل کرڈالا

کمبلے کے قریب پاؤلیکے پنچایت حدود میں ایک شخص نے اپنے چار قریبی رشتے داروں کواپنی شادی کی فکر نہ کرنے کی وجہ سے ناراض ہوکر کلہاڈی سے قتل کر ڈالا۔ اس قاتلانہ حملے سے اس کی ماں بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئی جبکہ ملزم کو مقامی لوگوں نے دھر دبوچ کر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

کرناٹک کے ضلع گدگ میں ماں نے اپنے بچوں کی تعلیم کے لئے ٹی وی خریدنے کے لئے "منگلسوتر" بیچ دیا

ریاست کرناٹک کے ضلع گدگ کی ایک خاتون نے کووڈ 19 وباء کے درمیان ٹی وی کے ذریعے کلاس جاری رکھنے کے کرناٹک حکومت کے فیصلے کے بعد اپنے بچوں کے لئے ٹیلی ویژن سیٹ خریدنے کے لئے اپنا "منگلسوتر" فروخت کر دیا۔