فرینکفرٹ کے ہوائی اڈے پر دو جہاز ٹکرا گئے

Source: S.O. News Service | Published on 18th November 2019, 7:40 PM | عالمی خبریں |

برلن،18نومبر (آئی این ایس انڈیا) جرمنی میں فضائی حادثات کی تفتیش کرنے والے وفاقی ادارے (بی ایف یو) نے فرینکفرٹ ہوائی اڈے پر ایئر نمیبیا اور کوریئن ایئر کے ہوائی جہازوں کے آپس میں ٹکرانے کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔جرمنی کے فرینکفرٹ ہوائی اڈے پر ایئر نمیبیا اور کوریئن ایئر کے ہوائی جہازوں کو آپس میں معمولی سی ٹکر کے بعد ہلکا سا نقصان پہنچا ہے۔ فضائی حادثات کی تفتیش کے وفاقی ادارے (بی ایف یو) نے اس حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اس ادارے کے مطابق تمام تر تفصیلات اکھٹی کی جا رہی ہیں اور جمع ہونے والے ڈیٹا کا جائزہ لینے کے بعد رپورٹ مرتب کی جائے گی۔فرینکفرٹ ہوائی اڈے کی انتظامیہ نے آج اتوار کو دو مسافر طیاروں کے ٹکرانے کی تصدیق کی ہے۔ اس بیان میں بتایا گیا کہ کوریئن ایئر کا بوئنگ 777  ایئر نمیبیا کے ایئر بس طیارے سے ٹکرا گیا تاہم یہ ٹکر بہت زور دار نہیں تھی اور طیاروں کو معمولی سا ہی نقصان ہوا۔ یہ واقعہ ہفتے کو مقامی وقت کے مطابق شام تقریباً ساڑھے چھ بجے پیش آیا۔حکام نے بتایا کہ کوریئن ایئر کا طیارہ ہوائی اڈے کے جنوبی رن وے پر اتر کر ٹرمینل کی جانب آ رہا تھا۔ تھوڑی دیر بعد ہی ایئر نمیبیا کا طیارہ بھی لینڈ کر گیا اور اس کا پائلٹ کوریئن جہاز کے سامنے سے گزرنا چاہتا تھا اور اس دوران دونوں جہازوں کے پر ٹکرا گئے۔ کوریائی نیوز ایجنسی ینہوپ کے مطابق کوریئن جہاز کے ہوریزونٹل اسٹیبلائزر‘ جبکہ نمیبیئن طیارے کے’ونگ ٹرپ‘ کو نقصان پہنچا۔بعد ازاں ان دونوں طیاروں کو کھینچ کر ٹرمینل تک لانا پڑا۔ اس واقعے میں کسی مسافر کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں۔ حکام کے بقول ان دونوں طیاروں کی رفتار بہت ہی کم ہونے کی وجہ سے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔بتایا گیا ہے کہ کوریائی طیارے کو سیؤل واپس جانا تھا تاہم اس حادثے کے بعد مسافروں کو فرینکفرٹ کے مختلف ہوٹلوں میں قیام کرنا پڑا۔ مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ کورین ایئر کی یہ فلائٹ اکیس گھنٹوں کی تاخیر کے بعد اپنی منزل کی جانب روانہ ہوئی۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...