بی جے پی رکن اسمبلی نے الیکشن کمیشن کا اڑایا مذاق، ویڈیو وائرل

Source: S.O. News Service | Published on 28th February 2021, 11:06 AM | ملکی خبریں |

احمد آباد، 28؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) گزشتہ دنوں گجرات میں ہوئے میونسپل الیکشن کا نتیجہ برآمد ہوا جس میں بی جے پی امیدواروں کو زبردست کامیابی حاصل ہوئی۔ اب اس الیکشن سے پہلے کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں بی جے پی رکن اسمبلی مدھو شریواستو الیکشن کمیشن کا مذاق بناتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں وہ کہہ رہے ہیں ’’آج انتخابی تشہیر کا آخری دن ہے، لیکن میں کل بھی تشہیر کروں گا۔ میں انتخابی ضابطہ اخلاق کو نہیں مانتا۔‘‘

بی جے پی رکن اسمبلی مدھو شریواستو کا یہ حیران کرنے والا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے اور بی جے پی کو بھی کٹہرے میں کھڑا کر رہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ ویڈیو گجرات میونسپل کارپوریشن الیکشن کے دوران بنا تھا اور وڈودرا کے رکن اسمبلی مدھو شریواستو نے الیکشن کمیشن کو ایک طرح سے نظر انداز کر دیا۔ کئی لوگ اس ویڈیو پر بی جے پی رکن اسمبلی کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، اور کئی لوگوں نے اس ویڈیو کا مذاق بھی بنایا ہے۔ ایک شخص نے لکھا ہے کہ ’’کچھ بھی کہنے سے پہلے سوچنا تو چاہیے‘‘، جب کہ ایک دیگر نے لکھا ہے ’’الیکشن کمیشن حکومت کا پٹھو ہے۔ اسے پتہ ہے رکن اسمبلی کے بیان سے متعلق، لیکن کمیشن کارروائی کرنے سے ڈر رہا ہے۔‘‘

اس ویڈیو کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر تبصروں کی ایک بارش شروع ہو گئی ہے۔ پورنیما سنگھ نامی ایک خاتون نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ ’’ویسے تو ملک کی بربادی میں سب سے بڑا ہاتھ گجرات کے عوام کا ہی ہے۔ پتہ نہیں گاندھی اور پٹیل کی زمین پر ایسے لوگ کہاں سے آگئے۔‘‘ منجوت سنگھ نامی شخص نے لکھا ہے ’’کیا کسی اور پارٹی کا لیڈر الیکشن کمیشن کی اتنی بے عزتی کرنے کی ہمت رکھتا ہے۔‘‘

واضح رہے کہ انتخابات کے درمیان مثالی ضابطہ اخلاق (ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ) دراصل امیدواروں و پارٹی کے لیے ضروری شرائط و ضوابط ہوتے ہیں جسے انتخاب کے دوران سبھی پارٹی لیڈروں کو ماننا ہوتا ہے۔ جیسے ہی انتخابی تاریخوں کا اعلان ہوتا ہے، فوری سیاسی لیڈروں کے لیے گائیڈ لائن جاری کر دی جاتی ہیں۔ اس میں درج ہوتا ہے کہ انتخابی عمل کے دوران انھیں کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا ہے۔ لیڈروں کو اس گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنا ہوتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...