بھٹکل میں کرونا پوزیٹیو کے دو مزید معاملات ؛ تعداد بڑھ کر ہوگئی تین، بھٹکل میں مکمل لاک ڈاون؛ عوام کو گھروں سے باہر نکلنے پر مکمل پابندی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 24th March 2020, 12:08 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 24 مارچ (ایس او نیوز) بھٹکل میں کرونا پوزیٹیو کے دو مزید معاملات سامنے آنے کے بعد بھٹکل اور ضلع اُترکنڑا میں  کرونا پوزیٹیو کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر تین ہوگئی ہے۔

بھٹکل میں  کرونا کے دو تازہ معاملات سامنے آنے کی بات سامنے آنے کے بعد بھٹکل میں  لاک ڈاون میں سختی برتی جارہی ہے اور انتظامیہ کی طرف سے لوگوں کو باہر آنے پر مکمل پابندی عائد کررہی ہے۔ شمس الدین سرکل، نوائط کالونی اور جالی روڈ سمیت  مختلف علاقوں   پر لوگوں کو  گذرنے کے دوران پولس کی طرف سے   لاٹھی سے بھگانے کی خبریں بھی آرہی ہیں۔

جو دو نئے معاملات سامنے آئے ہیں ، اُن کے تعلق سے اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے بتایا  کہ دونوں دبئی سے مینگلور ائرپورٹ اُترے تھے، وہاں سے وہ  بذریعہ ٹرین بھٹکل پہنچے تھے۔ انہوں نے کاروار میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ دونوں بالترتیب 20 اور 21 کو خود بھٹکل سرکاری اسپتال پہنچ کر اپنی جانچ کرائی تھی۔ دونوں کا تھروٹ جانچ کے لئے روانہ کیا گیا تھا جس میں دونوں کے رپورٹ پوزیٹیو آئے ہیں۔ جن کے رپورٹ پوزیٹیو آئے ہیں اُن میں کی ایک عمر 65 سال اور دوسرے کی 40 سال ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے اگلی رپورٹ کا انتظار کریں

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔