جموں کے ایک وکیل اور کشمیر کی ایک خاتون کورونا سے ہلاک، لوگ دہشت زدہ

Source: S.O. News Service | Published on 25th May 2020, 8:11 PM | ملکی خبریں |

سری نگر،25؍مئی(ایس او نیوز؍یو این آئی) جموں سے تعلق رکھنے والے ایک وکیل اور جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کی ایک خاتون کی موت کے بعد کورونا ٹیسٹ مثبت آنے سے جموں و کشمیر یونین ٹریٹری میں اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 23 ہوگئی ہے۔ ان ہلاکتوں کے بعد لوگوں میں ایک دہشت کا ماحول بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔

آچاریہ شری چندرا کالج آف میڈیکل سائنسز سدھرا جموں کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر رویندر رتن پال نے ایک مقامی خبر رساں ادرے کو بتایا کہ ترکوٹہ نگر جموں سے تعلق رکھنے والے 63 سالہ وکیل کا ہسپتال میں موت کے بعد کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متوفی وکیل کے نمونے چند دن قبل لئے گئے تھے اور اتوار کی شام دیر گئے ان کا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آیا۔

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے بوگام سے تعلق رکھنے والی ایک 65 سالہ خاتون کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے۔ گورنمنٹ میڈیکل کالج سری نگر میں کووڈ 19 کے نوڈل افسر ڈاکٹر سلیم خان نے بتایا کہ بوگام کولگام سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال سری نگر میں 22 مئی کو داخل کیا گیا تھا جہاں اس کی اگلے روز موت واقع ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ متوفی خاتون کے کورونا ٹیسٹ کے لئے نمونے لئے گئے تھے اور اس کی لاش کو جی ایم سی کے لاش گھر میں رکھا گیا تھا۔ موصوف ڈاکٹر نے بتایا کہ متوفی خاتون کا کورونا ٹیسٹ پیر کے روز مثبت آیا۔

ترکوٹہ نگر جموں اور کولگام کشمیر سے تعلق رکھنے والے ان دو افراد کی موت کے ساتھ جموں و کشمیر میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 23 ہوگئی ہے۔ جن میں سے 20 کا تعلق کشمیر سے ہے جبکہ 3 جموں کے رہنے والے ہیں۔ وادی میں کورونا سے اب تک ضلع سری نگر میں سب سے زیادہ اموات واقع ہوئی ہیں جہاں 6 افراد اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے موت کی آغوش میں چلے گئے ہیں۔ ضلع اننت ناگ اور بارہمولہ میں چار چار جبکہ کولگام میں تین، بڈگام میں دو اور بانڈی پورہ میں ایک مریض کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...