اُترکنڑا میں پھر دو کی رپورٹ کورونا پوزیٹو ہونے کی خبر؛ ایک کاروار اور دوسرا ڈانڈیلی سے آیا معاملہ سامنے

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 30th May 2020, 2:17 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 30/مئی (ایس او نیوز) کچھ دنوں کے وقفے کے بعد آج سنیچر کو  ضلع اُترکنڑا سے پھر دو لوگوں کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آنے کی خبر موصول ہوئی ہے، البتہ خبر کی تصدیق  سرکار کی طرف سے ہیلتھ بلٹین موصول ہونے کے بعد ہی ممکن  ہے۔ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ کورونا پوزیٹو کا ایک معاملہ کاروار سے اور دوسرا ڈانڈیلی سے  سامنے آیا ہے۔

کاروار سے ملی اطلاع کے مطابق یہاں ایک 45 سالہ خاتون کی رپورٹ کوویڈ۔19 کورونا پوزیٹو آنے کی تصدیق ہوئی ہے۔ پتہ چلا ہے کہ یہ خاتون اپنی ایک بیٹی کے ساتھ حال ہی میں مہاراشٹرا سے کاروار لوٹی تھی اور آتے ہی اسے ہوٹل  کورنٹائن میں بھیج کر تھوک کے سیمپل جانچ کے لئے روانہ کئے گئے تھے۔ جس کی رپورٹ پوزیٹو موصول ہوئی ہے۔

ڈانڈیلی سے ملی اطلاع کے مطابق یہاں کے ایک 38 سالہ الیکٹریشن کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آئی ہے ۔ بتایا جارہا تھا کہ اس کی کوئی ٹراویل ہسٹری نہیں ہے بلکہ   یہ شخص 20 مئی کو   زکام اور فلو کی وجہ سے اسپتال میں  جانچ کرنے پہنچا تھا، کورونا کا شبہ ہونے پر اس کے تھوک کے سیمپل جانچ کے لئے منی پال روانہ کئے گئے تھے، چونکہ یہ شخص بخار ہونے کی وجہ سے اسپتال پہنچا تھا، اس لئے اس کے تھوک کے سیمپل لینے کے بعد اسے گھر روانہ کیا گیا تھا اور کورئنٹائن نہیں کیا گیا تھا۔ پتہ چلا ہے کہ اس کی رپورٹ آج  موصول ہوئی ہے جو پوزیٹو ہے، پتہ چلا ہے کہ   پہلی رپورٹ پوزیٹو آنے کے بعد  اس شخص کے سیمپل پھر ایک بار ددبارہ جانچ کے لئے  روانہ کئے گئے ہیں۔

ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ  ڈانڈیلی کے اس شخص کی رپورٹ پوزیٹو آنے کے بعد کچھ لوگ بتارہے ہیں کہ وہ  کچھ روز قبل  دھارواڑ ہوکر آیا تھا جبکہ دیگر کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ دھارواڑ کےراستے مہاراشٹرا ہوکر آیا تھا۔

ذرائع کے ذریعے جو رپورٹ موصول ہوئی ہے،  اس میں کتنی سچائی ہے یہ  سرکار کی طرف سے  جاری ہونے والی  ہیلتھ بلٹین   موصول ہونے کےبعد ہی معلوم ہوسکتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...