اُترکنڑا میں پھر دو لوگوں کی رپورٹ آئی کورونا پوزیٹو ؛ ہوناور اور یلاپور سے آئے نئے معاملات

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 23rd May 2020, 12:57 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 23/مئی (ایس او نیوز) ضلع شمالی کینرا میں کورونا کے پھر دو معاملات سامنے آئے ہیں جس میں ایک معاملہ ہوناور اور دوسرا یلاپور کا ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  کل ہوناور تعلقہ کے منکی کے جس شخص کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آئی تھی آج اس کی اہلیہ کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آنے کی خبر ملی ہے ۔ یاد رہے کہ 15 مئی کو ممبئی سے شوہر، بیوی اور ان کی ایک لڑکی ہوناور پہنچے تھے، ہوناور پہنچتے ہی ان کو سرکاری کورنٹائن میں بھیجا گیا تھا اور ان کے تھوک کےنمونے جانچ کے لئے روانہ کئے گئے تھے، ان میں سے کل ایک شخص کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آئی تھی، آج سنیچر کو اس کی 34 سالہ اہلیہ کی رپورٹ بھی کورونا پوزیٹو آئی ہے، بتایا گیا ہے کہ  ان کی بیٹی کی رپورٹ   فی الحال موصول نہیں ہوئی ہے۔ بتاتے چلیں کہ آج مزید ایک معاملہ سامنے آنے کے بعد ہوناور میں کورونا سے متاثرہ لوگوں کی تعداد بڑھ کر  سات ہوگئی ہے۔

اُدھر یلاپور سے ملی اطلاع کے مطابق دہلی سے یلاپور پہنچنے والے ایک شخص کی بھی  رپورٹ کورونا پوزیٹو آئی ہے۔آج کا تازہ معاملہ سامنے آنے کے بعد یلاپور میں کوروناسے متاثرہ لوگوں کی تعداد بڑھ کر تین ہوگئی ہے۔

آج کے دو معاملے سامنے آنے کے بعد اُترکنڑا میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 64 ہوگئی ہے جس میں سے 31 لوگ صحت یاب ہوچکے ہیں۔اور  اب ایکٹو معاملات 33  رہ گئے ہیں۔

 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔