اُڈپی کے کورنگرا پاڈی میں آٹو رکشہ اور بس کی خطرناک ٹکر؛ رکشہ کے پرخچے اُڑ گئے، باپ اور بیٹا شدید زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th June 2019, 9:33 PM | ساحلی خبریں |

اُڈپی  19/جون (ایس او نیوز)  اُڈپی کے مضافاتی علاقہ کورنگرا پاڑی میں آٹو رکشہ اور بس کے درمیان ہوئی خطرناک ٹکر میں  آٹو رکشہ کےپرخچے اُڑ گئے جبکہ رکشہ پر سوار باپ اور بیٹا شدید زخمی ہوگئے۔  دونوں کو قریبی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں بیٹے کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق  بُڈنارو کے رہنے والے ریاض اآج بدھ صبح  آٹو رکشہ پر  پنے بیٹے کو اسکول چھوڑنے جارہا تھا کہ اس دوران اُڈپی کے کارکلا جانے والی بس اس کی آٹو سے ٹکراگئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ آٹو رکشہ کے پرخچے اُڑ گئے ۔  حادثے کےفوری بعد مقامی لوگوں نے  باپ اور بیٹے کو  فوری قریبی اسپتال پہنچایا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی  اُڈپی ٹریفک پولس جائے وقوع پر پہنچی اور  دونوں سواریوں کو الگ کرکے  سڑک کو سواریوں کے لئے صاف کیا۔ پولس  نے معاملہ درج کرتے ہوئے چھان بین شروع کردی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...