راہل گاندھی نے امیٹھی کے لئے بھیجی امداد، مزدور بحران پر کپل سبل کا حکومت پر حملہ

Source: S.O. News Service | Published on 1st April 2020, 10:39 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،یکم اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) کورونا وائرس کے بڑھتے اثر کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔ 21 دن کے لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں سے اپنے گھروں میں ہی رہنے کو کہا گیا ہے، لیکن اس دوران یومیہ مزدوروں کو متعدد پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سابق مرکزی وزیر اور کانگریس رہنما کپل سبل نے اس معاملے پر مودی حکومت پر طنز کیا ہے۔ کپل سبل نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ہندوستان کی دو تصاویر پیش کر کے موجودہ صورتحال کو بیان کیا ہے۔ ادھر راہل گاندھی نے امیٹھی کے عوام کے لئے امداد روانہ کی ہے۔

امیٹھی سے انتخابی شکست کے باوجود کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کا اس خطے سے لگاؤ کم نہیں ہوا ہے اور انہوں نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنے والے یہاں کے غریب لوگوں کی مدد کی ہے۔ انہوں نے غرییوں میں تقسیم کرنے کے لئے ٹرکوں کے ذریعے گندم اور دیگر اشیا بھیجی ہیں۔ کانگریس کے ایم ایل سی دیپک سنگھ نے کہا کہ ’’راہل جی امیٹھی کے لئے اپنی ذمہ داری کو نہیں بھولے، کیونکہ ان کے دل میں یہاں کے لئے ایک خاص مقام ہے۔‘‘

امیٹھی سے تعلق رکھنے والے کانگریس لیڈران کا کہنا ہے کہ ایک ٹرک گندم آگیا ہے اور اسے علاقے کے غریب لوگوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ عام انتخابات میں راہل گاندھی امیٹھی سے بی جے پی کی لیڈر اسمرتی ایرانی سے الیکشن ہار گئے تھے۔ تاہم، وہ کیرالہ کی وائناڈ لوک سبھا سے رکن پارلیمان منتخب ہوئے تھے۔

راہل گاندھی نے اپنے وائناڈ لوک سبھا حلقہ انتخاب کے لئے ایم پی لیڈ فنڈ سے 2.66 کروڑ روپئے منظور کیے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ راہل گاندھی طویل عرصے سے حکومت کو متنبہ کر رہے ہیں کہ ہندوستان کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خلاف فیصلہ کن اقدامات نہ کرنے کی وجہ سے ’بہت بھاری قیمت‘ ادا کرے گا۔ انہوں نے 12 فروری کو بھی اسی طرح کا بیان دیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ، ’’کورونا وائرس لوگوں اور معیشت کے لئے بہت سنگین خطرہ ہے۔‘‘

ادھر کپل سبل نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا، ’’دو بھارت ہیں۔ ایک، جو گھر پر ہے، یوگا کر رہا ہے، رامائن دیکھ رہا ہے اور انتاکشری کھیل رہا ہے۔ جبکہ دوسرا بھارت گھر پہنچنے کی کوشش کر رہا ہے، جو بھوکا پیاسا ہے، بے آسرا ہے اور بے یار و مدد گار ہے۔‘‘

کپل سبل کا اشارہ وزرا کے گھر پر رہنے اور ٹوئٹر پر ان کے ذریعہ کھیلی گئی انتاکشری کی جانب تھا۔ واضح رہے کہ بدھ کے روز مرکزی وزارت صحت نے مہاجر مزدوروں کے سامنے آ رہے بحران سے نمٹنے کے لئے رہنما ہدایات جاری کیے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

انڈیا بلاک اقتدار میں آنے پر قانون میں لائی جائے گی تبدیلی ؛ چدمبرم نے کہا ؛ زیر سماعت قیدی جب مجرم نہیں ہوتے تو اُنہیں جیل میں رکھا جانا غلط

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے  کہا ہے  کہ اگر انڈیا  بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ   سپریم کورٹ کے قائم کردہ  "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ  ضمانت دینے کے اُصول  پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں ...

ملک بڑی تبدیلیوں کے لیے تیار ہے: چیف جسٹس چندرچوڑ

17ویں لوک سبھا کے دوران پارلیمنٹ کے ذریعے تین اہم قوانین منظور کیے گئے،  سی آر پی سی،  آئی پی سی سے لے کر ایویڈنس ایکٹ کو ختم کرنے تک، تین نئے قوانین متعارف کرائے گئے۔ یہ قوانین یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس کے بارے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مودی ...

چار ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 43 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز آئندہ دو دنوں کے لئے ملک کی چار ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ ریاستیں بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال ہیں، جن میں ہفتہ کو درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔

بابا رام دیو کو ایک اور ’سپریم‘ جھٹکا، اب یوگ کیمپس کے لیے ادا کرنا ہوگا سروس ٹیکس

ایلوپیتھی کے خلاف گمراہ کن اشتہارات کے معاملے کے بعد سپریم کورٹ نے رام دیو کو ایک اور زوردار جھٹکا دیتے ہوئے ، ان کے یوگ کیمپوں کو سروس ٹیکس ادائیگی کے زمرے میں لا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یوگ کیمپ پر ٹیکس ادائیگی کے ٹریبونیل کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جسے پتنجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ ...