منگلورو:سوشیل میڈیا پر وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کے خلاف قابل اعتراض مسیج پوسٹ کرنے والے دو افراد گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 15th April 2020, 12:50 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو،15/اپریل (ایس او نیوز) کورونا وباء کے پس منظر میں وزیر اعظم نریندرا مودی، وزیرداخلہ امت شاہ اور دیگر سیاسی لیڈران کے خلاف فیس بک پر قابل اعتراض مواد شائع کرنے کے الزام میں پولیس نے محمد الیاس اور عبدالبشیر نامی دو لوگوں کوگرفتار کرلیا ہے۔

 پولیس ذرائع کے مطابق یہ دونوں وزیر اعظم اور وزیر داخلہ جیسے اعلیٰ مقام پر فائز حکومت ہند کی شخصیات کے خلاف غلط بیانی، زہر افشانی اور اشتعال انگیزی پر مشتمل مواد سوشیل میڈیا پرپھیلارہے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ان دونوں نے اپنا تعلق پی ایف آئی اور ایس ڈی پی آئی سے ہونے کا اعتراف کرلیا ہے اور اپنے ایک وسیع نیٹ ورک کے بارے میں انہوں نے پولیس کو معلومات فراہم کی ہیں جو پس منظر میں رہ کر حکومت کے خلاف ایسا اینٹی پروپگنڈا چلارہا ہے۔سائبر پولیس کی ایک ٹیم تمام لوگوں کے تعلق سے معلومات جمع کررہی ہے جس میں سرحدوں سے باہر بیٹھے ہوئے لوگ بھی شامل ہیں۔ وہ لوگ جہاں کہیں بھی ہوں ان کے خلاف کڑی قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 پولیس کے پریس نوٹ میں کہا گیا ہے:”جو کوئی بھی کووِڈ19مخالف مہم کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا، اس کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی اور کسی کو بھی بخشا نہیں جائے گا۔جن دو ملزموں کو گرفتار کیا گیا ہے ان پر ایپی ڈیمک ڈیسیز ایکٹ 1879کی مختلف دفعات، انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی دفعہ 67، ڈِسیاسٹر منیجمنٹ ایکٹ 2005کی دفعہ 54اور آئی پی سی کی دفعہ 188،153اور505کے تحت مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔“

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...