کاروار: لائٹ فشنگ میں مصروف گو ا کی 2کشتیوں کو کوسٹ گارڈ نے کیا ضبط

Source: S.O. News Service | Published on 14th January 2021, 11:52 AM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

کاروار،14؍جنوری (ایس او نیوز) کاروار سے قریب گہرے سمندر میں گوا سے تعلق رکھنے والی 2ماہی گیر کشتیوں کو انڈین کوسٹ گارڈ نے اپنی تحویل میں لینے کے بعد محکمہ ماہی گیری کے حوالے کردیا ہے۔

خیال رہے کہ ریاست کرناٹکا کے سمندری علاقے میں لائٹ فشنگ اور بُل ٹرالر جیسے غیر سائنسی طریقے سے ماہی گیری کرنے پر پابندی لگی ہوئی ہے۔ مگر اکثر دیکھا گیا ہے کہ ماہی گیر گہرے سمندر میں اس کی خلاف ورزی کیا کرتے ہیں۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق کاروار بندرگاہ سے 40ناٹیکل میل کی دوری پر گوا کی مذکورہ کشتیاں لائٹ فشنگ کرتی ہوئی پائی گئیں۔ انڈین کوسٹ گارڈ نے فوراً ان کشتیوں کو ضبط کرلیا اوربندرگاہ پر لانے کے بعد اگلی قانونی کارروائی کے لئے ضلع محکمہ ماہی گیری کے افسران کے حوالے کردیا۔اس دوران ضلع محکمہ ماہی گیری  کےڈپٹی ڈائریکٹر پی ناگراج نے بتایا کہ ایک دن پہلے کاروار سےتعلق رکھنے والی تین کشتیاں بھی اس قانون کی خلاف ورزی کرنے پر ضبط کی گئی تھیں۔ جرمانے کے طور پر ان کشتیوں کی ڈیزل سبسیڈی منسوخ کردی گئی ہے۔

محکمہ ماہی گیری کے ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق سال 2018-19 میں لائٹ فشنگ اور بل ٹرالر قانون کی خلاف کرنے پر جملہ 42 کشتیوں پر 7.35لاکھ روپے جرمانہ لگایا گیا تھا جبکہ سال 2019-20 میں 46کشتیوں سے 4.80لاکھ روپے جرمانہ وصول کیا گیاتھا۔ سال 2020-21 میں ریاست گوا سے تعلق رکھنے والی 4کشتیوں کو ضبط کرکے 3.70 لاکھ روپے جرمانہ وصول کیا گیا ہے۔

ریاست کرناٹکاکے سمندر میں 1986کے ایکٹ کے تحت 12ناٹیکل میل کے اندربُل ٹرالنگ اور12 ناٹیکل میل کے آگے  لائٹ فشنگ طریقے سے ماہی گیری پر پابندی  لگائی گئی ہے اس کے باوجود  دوسرے اضلاع اور ریاستوں سے آنے والے ماہی گیروں کی جانب سے ضلع شمالی کینرا کے کاروار ، انکولہ ، کمٹہ، ہوناور اور بھٹکل کے علاقوں میں اس قانون کی مسلسل خلاف ورزری ہورہی ہے۔ اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ  اگریہ کشتیاں انڈین کوسٹ گارڈ کی نظر میں آ بھی جاتی ہیں تو کوسٹ گارڈ س کو صرف ان کشتیوں کو ضبط کرنے کے سوا اور کوئی بھی قانونی کارروائی  کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ جو بھی کارروائی کرنی ہوتی ہے وہ محکمہ ماہی گیری کے اختیار ات میں شامل ہے۔ او ر محکمہ ماہی گیری کے افسران پر دباؤ بناکر یا دوسرے طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے کسی سخت کارروائی سے بچنے کے امکانات دیکھتے ہوئے ماہی گیر پوری طرح بے خوف ہوکر بُل ٹرالنگ اور لائٹ فشنگ میں مصروف ہوجاتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔