ٹوئٹر کے دو سابق ملازمین پر سعودی عرب کیلئے جاسوسی کا الزام

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 7th November 2019, 6:24 PM | عالمی خبریں |

نیویارک،7نومبر(آئی این ایس انڈیا)امریکہ میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے دو سابق ملازمین پر سعودی عرب کے لیے جاسوسی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔سان فرانسسکو میں یہ الزامات سامنے پیش کیے گئے جس میں کہا گیا کہ سعودی نژاد ملازمین نے ٹوئٹر پر سعودی حکومت کے ناقدین اور دیگر صارفین کی ذاتی معلومات جمع کیں۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی خبر کے مطابق ایک امریکی شہری احمد ابو عامو اور ایک سعودی شہری علی الزباراح پر جاسوسی کرنے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔عدالت میں جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق ایک تیسرے شخص کا نام بھی اسی کیس میں ملوث جس کا نام احمد المتاعری بتایا گیا ہے اور اس کی شناخت ایک سعودی شہری کی حیثیت  سے  کی گئی ہے۔ان الزامات کے مطابق احمد المتاعری ٹوئٹر میں کام کرنے والے احمد ابو عامو اور علی الزباراح اور سعودی حکام کے مابین رابطے کا ذریعہ تھے۔

سنہ 2015 میں ٹوئٹر سے نوکری چھوڑ دینے والے احمد پر مزید یہ بھی الزام ہے کہ انھوں نے ماضی میں امریکہ کی فیڈرل بیورو آف انوسٹیگیشن سے جھوٹ بولا اور غلط معلومات والے دستاویزات فراہم کیں۔دیگر دونوں افراد، علی الزباراح اور احمد المتاعری کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ سعودی عرب میں ہیں۔علی الزباراح ٹوئٹر میں بطور انجنئیر کام کر رہے تھے اور ان پر الزام ہے کہ انھوں نے سنہ 2015 میں سعودی حکام کے کہنے پر ٹوئٹر کے 6000 صارفین کی معلومات اکٹھا کی تھیں۔اس واقعے کے بعد ٹوئٹر میں ان سے پوچھ گچھ کی گئی اور انھیں دفتر سے معطل کر دیا گیا جس کے بعد وہ اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ سعودی عرب چلے گئے۔ٹوئٹر نے اپنے باضابطہ بیان میں کہا ہے کہ 'ہم جانتے اور سمجھتے ہیں کہ ہماری سروس کو نقصان پہنچانے کے لیے برے عناصر کس حد تک جا سکتے ہیں۔

گذشتہ سال اکتوبر میں معروف صحافی جمال خاشقجی کے استنبول میں سعودی سفارت خانے میں قتل کے باوجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب سے اپنے قریب تعلقات برقرار رکھے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ہماری سروس استعمال کرنے والے صارفین کس قدر خطرے مول لیتے ہیں اپنی ذاتی رائے پیش کرنے میں اور اپنی طاقت کا غلط استعمال کرنے والوں پر سوال اٹھانے میں۔ ہمارے پاس ایسے ذرائع ہیں جن کی مدد سے ہم ان کے تحفظ کو یقینی بنا سکتے ہیں تاکہ وہ اپنا ضروری کام جاری رکھ سکیں۔گذشتہ سال اکتوبر میں معروف صحافی جمال خاشقجی کے استنبول میں سعودی سفارت خانے میں قتل کے باوجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب سے اپنے قریب تعلقات برقرار رکھے ہیں۔یاد رہے کہ امریکہ کی اپنی جاسوس ایجنسی سی آئی اے نے سعودی حکام پر جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...